• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان میں نیٹ فلیکس پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوز کونسے ہیں؟

شائع November 17, 2021
کمپنی کی جانب سے پہلی بار یہ فہرست جاری کی گئی — رائٹرز فائل فوٹو
کمپنی کی جانب سے پہلی بار یہ فہرست جاری کی گئی — رائٹرز فائل فوٹو

اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے ایک نئی رینکنگ ویب سائٹ کو متعارف کرایا ہے جس کا مقصد صارفین کو مختلف ممالک میں سب سے مقبول ٹی وی شوز یا فلموں سے آگاہ کرنا ہے۔

اس کا اعلان اکتوبر 2021 میں کیا گیا تھا مگر اب اسے متعارف کرایا گیا ہے جس میں ہفتہ وار بنیادوں پر مقبول شوز اور فلموں کو دیکھا جاسکے گا۔

کمپنی کے مطابق اس فہرست کے لیے ناموں کا انتخاب پیر سے اتوار تک کسی فلم یا شو کو دیکھنے کے گھنٹوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پاکستان میں بھی مقبول شوز اور فلموں کی فہرست نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

اس فہرست کے مطابق 8 سے 14 نومبر کے دوران پاکستان میں نیٹ فلیکس میں سب سے مقبول ٹی وی شو اسکوئڈ گیم رہا جو 9 ہفتوں سے پاکستان میں ٹاپ 10 شوز کا حصہ ہے۔

اس کے بعد دوسرے نمبر دی گڈ ڈاکٹر سیزن 4 رہا جبکہ یو سیزن 3 تیسرے، نارکوس: میکسیکو سیزن 3 چوتھے اور لاکی اینڈ کی سیزن 2 شو 5 ویں نمبر پر رہے۔

اسی طرح فلموں کی فہرست میں پاکستان میں 8 سے 14 نومبر کے دوران ریڈ نوٹس کو سب سے زیادہ دیکھا گیا جس کے بعد میناکشی سندر ایشور رہی۔

تیسرے پر آرمی آف تھیوز، چوتھے پر لو ہارٹ اور 5 ویں پر مونسٹر ہنٹر کو دیکھا گیا۔

عالمی سطح پر بھی سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹی وی شو اسکوئڈ گیم رہی رہا جس کو ریلیز کے 4 ہفتوں کے بعد ایک ارب 60 کروڑ گھنٹوں تک دیکھا گیا ہے۔

اس کے مقابلے میں نیٹ فلیکس کی دوسری سب سے مقبول سیریز Bridgerton رہی جس کو 62 کروڑ 50 کروڑ سے زیادہ گھنٹوں تک دیکھا گیا۔

سب سے دیکھی جانے والی انگلش فلم ریڈ نوٹس رہی جس کو ایک ہفتے میں 14 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار گھنٹوں تک دیکھا گیا۔

دوسرے پر لو ہارڈ، تیسرے پر دی ہارڈر دے فال، چوتھے پر آرمی آف تھیوز اور 5 ویں پر فادر کرسمس اس بیک رہی۔

نان انگلش فلموں میں یارا پہلے، 7 پریزنر دوسرے، دی کلیوز فیملی تیسرے، میناکشی سندر ایشور چوتھے اور دی فارگوٹن بیٹل 5 ویں نمبر پر رہی۔

انگلش ٹی وی شوز میں نارکوس میکسیکو سیزن تھری کا پہلا نمبر رہا جبکہ نان انگلش شوز میں اسکوئڈ گیم مسلسل 9 ویں ہفتے سرفہرست رہا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024