• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ کا نیا انٹری لیول اسمارٹ فون گلیکسی اے 03 کور

شائع November 16, 2021
گلیکسی اے 03 کور — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 03 کور — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا ایک نیا سستا اسمارٹ فون گلیکسی اے 03 کور متعارف کرا دیا ہے۔

یہ ایک انٹری لیول فون ہے اور ہاں یہ گلیکسی اے 3 کور سے مختلف ہے جسے گلیکسی اے 01 کور کے نام سے بھی فروخت کیا جاتا ہے۔

گلیکسی اے 03 کور میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کی اسکرین میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر اوکٹا کور پراسیسر موجود ہے جس کے 4 یونٹس 1.6 گیگا ہرٹز اور دیگر 4 1.2 گیگا ہرٹز پر کام کریں گے۔

یہ یونی ایس او سی کا ایس سی 9863 اے پراسیسر ہے جس کے ساتھ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج ہوگی۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کی اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

گلیکسی اے 03 کور میں بیک پر سنگل کیمرا ہے جو 8 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ ممکنہ طور پر 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دستیاب ہوگی۔

یہ ڈوئل سم سپورٹ سے لیس ہے جو بلیو اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال گلیکسی اے 03 کور کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

مگر یہ گلیکسی اے 03 ایس سے سستا ہی ہوگا جس کی قیمت 21 ہزار 200 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024