• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حمیمہ ملک کی تصاویر کو ایڈٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی

شائع November 16, 2021
اداکارہ نے حال میں فرحان سعید کے ساتھ فوٹوشوٹ بھی کروایا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے حال میں فرحان سعید کے ساتھ فوٹوشوٹ بھی کروایا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنی تصاویر کو ایڈٹ کرکے انہیں نامناسب انداز میں پیش کرکے شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

حمیمہ ملک نے 15 نومبر کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ بعض سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس ان کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے انہیں غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمیمہ ملک نئی زندگی ملنے پر خدا کی شکر گزار

اداکارہ نے لکھا کہ ان کی تصاویر کو ’نامناسب انداز‘ میں ایڈٹ کرکے انٹرنیٹ پر پھیلایا جا رہا ہے جو کہ غلط عمل ہے۔

انہوں نے اپنی تصاویر کو غلط انداز میں ایڈٹ کرکے انہیں انٹرنیٹ پر پھیلانے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے ایسا کرنے والے افراد کے عمل پر حیرانگی کا اظہار بھی کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حمیمہ ملک نے اسٹوری میں تمام فین پیجز، سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کو خبردار کیا کہ وہ ان کی ایڈٹ شدہ تصاویر ہٹادیں، دوسری صورت میں وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

مزید پڑھیں: ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ تقریب میں حمیمہ ملک کی پرفارمنس

اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ ان کی کون سی تصاویر کو ایڈٹ کرکے وائرل کیا جا رہا ہے، تاہم حال ہی میں ان کی تصاویر گلوکار فرحان سعید کے ہمراہ وائرل ہوئی تھی۔

رواں ماہ کے آغاز میں حمیمہ ملک ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی پی پی اے) کے لیے ترکی گئی تھیں، جہاں انہوں نے پرفارمنس بھی کی تھی اور وہیں کھچوائی گئی ان کی بعض تصاویر اور بنوائی گئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں۔

انہوں نے وہاں پر گلوکار فرحان سعید کے ساتھ فوٹوشوٹ بھی کروایا تھا اور انہوں نے ان کے ساتھ ہی ایوارڈز تقریب میں پرفارمنس بھی کی تھی۔

ممکنہ طور پر حمیمہ ملک نے استنبول میں ہونے والے ایوارڈز شو کی تصاویر کو نامناسب انداز میں ایڈٹ کرکے وائرل کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024