• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی کے 5 سال بعد صنم جنگ کا شوہر سے متعلق انکشاف

شائع November 16, 2021
اداکارہ نے 2016 میں شادی کی، ان کے ہاں اسی سال بچی کی پیدائش ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے 2016 میں شادی کی، ان کے ہاں اسی سال بچی کی پیدائش ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے شادی کے پانچ سال بعد پہلی بار عوامی سطح پر شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دونوں بچپن کے دوست تھے اور زمانہ طالب علمی سے ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

صنم جنگ نے 2016 کے آغاز میں سید عبدل قسام جعفری سے شادی کی تھی، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں تاہم اداکارہ نے پہلی بار اپنے شوہر کے پیشے سے متعلق بھی مداحوں کو بتایا۔

ٹاک شو ’ٹو بی آنیسٹ‘ میں بات کرتے ہوئے صنم جنگ نے نہ صرف شوہر سے متعلق باتیں کیں بلکہ انہوں نے ساس اور سسر سمیت شوبز کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

صنم جنگ نے ’مارننگ شوز‘ کے مواد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز اور مارننگ شو والے ایسا ہی مواد دکھائیں گے جیسا مواد جب تک لوگ دیکھنا پسند کریں گے۔

انہوں نے دلیل دی کہ اگر شائقین کو کسی مارننگ شو کا مواد پسند نہیں تو وہ ریموٹ کنٹرول سے چینل تبدیل کردیں، انتظامیہ خود ہی سمجھ جائے گی کہ لوگ ان کا مواد دیکھنا نہیں چاہتے، پھر وہ مواد تبدیل کریں گے۔

اداکارہ کے مطابق وہ شوہر کی زمانہ طالب علمی سے دوست تھیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے مطابق وہ شوہر کی زمانہ طالب علمی سے دوست تھیں—اسکرین شاٹ

ایک سوال کے جواب میں صنم جنگ نے بتایا کہ لائیو پروگرام کے دوران متعدد بار وہ غلطیاں کر جاتی ہیں یا غلط جملہ بول دیتی ہیں، جس پر کچھ دیر بعد ہی وہ معذرت کرلیتی ہیں، تاکہ کوئی مسئلہ نہ بنے۔

میزبان کے مطابق اگر کسی بھی میزبان سے غلطی ہو رہی ہے اور وہ اپنی غلطی ماننے کے بجائے خود کو ’اسمارٹ‘ سمجھے گا تو لوگ تو اس پر تنقید ہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تنہا تصویر شیئر کرنے کے بعد صنم جنگ کی طلاق کی افواہیں

صنم جنگ نے ’باڈی شیمنگ‘ پر بھی بات کی اور کہا کہ بطور مارننگ شو میزبان اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش وقت وزن بڑھنے پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ کے مطابق اس دوران ان کا وزن 20 سے 21 کلو تک بڑھ چکا تھا اور لوگ ان کے وزن سے متعلق جملے کستے تھے مگر پھر انہوں نے طعنوں سے بچنے کے لیے وزن کم کیا۔

صنم جنگ نے اعتراف کیا کہ اگر لوگ انہیں وزن کے طعنے نہ دیتے تو شاید وہ اتنا جلدی خود کو تبدیل نہ کرتیں اور کہا کہ لوگوں کے طعنوں کی وجہ سے انہیں ذہنی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

میزبان نے بتایا کہ انہیں لفٹ میں پھنس جانے سے بہت ڈر لگتا ہے اور جب وہ 8 ماہ کے حمل سے تھیں، تب وہ اپنے شو کی خواتین ارکان کے ہمراہ لفٹ میں پھنس گئی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں صنم جنگ نے کہا کہ ان کے ساس اور سسر بہت اچھے ہیں، انہیں خود مختاری دے رکھی ہے جب کہ ان کے شوہر بھی انہیں کوئی کام کرنے سے نہیں روکتے۔

مزید پڑھیں: صنم جنگ کی طلاق کی افواہوں پر وضاحت

شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اور قسام اسکول کے زمانے سے دوست تھے اور درمیان میں ان کے اسکول تبدیل بھی ہوئے مگر بعد میں پھر وہ ایک دوسرے سے ملے اور تب تک وہ بڑے ہو چکے تھے اور ان کےتعلقات بھی اچھے ہوگئے۔

میزبان کے مطابق ان کی طرح ان کے خاندان والے بھی ایک دوسرے کو جانتے تھے تو اس لیے ان کی شادی میں کوئی مشکل نہ ہوئی۔

اداکارہ کے شوہر پائلٹ ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے شوہر پائلٹ ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

صنم جنگ نے بتایا کہ ان کے شوہر ’پائلٹ‘ ہیں اور اس وقت وہ امریکا میں نجی کمپنی میں ملازمت کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق ان کے شوہر چند سال تک پاکستان میں بھی بطور ’پائلٹ‘ کام کر چکے ہیں اور شادی کے آغاز میں وہ اداکارہ کے شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے تھوڑے پریشان تھے مگر اب ایسا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق سے متعلق مذاق میں بات کی، لوگوں نے سچ سمجھا، صنم جنگ

اداکارہ نے پروگرام میں معاشرتی برائیوں اور اپنا نام ’صنم‘ ہونے پر بھی بات کی اور کہا کہ انہیں ان کے نام کی وجہ سے مسائل کا سامنا رہا ہے۔

میزبان نے بتایا کہ عام طور پر جب وہ بازار یا روڈ پر سفر کر رہی ہوتی تھیں تو لوگ انہیں دیکھ کر کوئی ایسا گانا گاتے تھے جس میں ’صنم‘ کا ذکر ہو اور انہیں یہ بات سمجھ میں نہیں آتی تھی کہ انہیں دیکھ کر گانا گایا جا رہا ہے یا پھر وہ لوگ انجوائے کرنے کے سلسلے میں خود ہی ایسا گانا گا رہے ہیں۔

صنم جنگ کے مطابق عام طور پر لڑکیاں جب مارکیٹ یا بازار جاتی ہیں تو دکاندار لڑکے انہیں دیکھ کر ’بے بی، بے بی‘ کی آوازیں لگاتے ہیں جب کہ کچھ لوگ ’ماشاءاللہ‘ بول دیتے ہیں۔

اداکارہ کےشوہر کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کےشوہر کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024