• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

2 ہزار سے زیادہ سیڑھیاں چڑھ کر برج خلیفہ کو سر کرنے والے ہولی وڈ اداکار

شائع November 14, 2021
ول اسمتھ برج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑے ہوئے ہیں — اسکرین شاٹ
ول اسمتھ برج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑے ہوئے ہیں — اسکرین شاٹ

سخت محنت کرکے کسی کامیابی کو حاصل کرنے پر لگتا ہے کہ جیسے دنیا کو فتح کرلیا ہے اور ایسا ہی احساس ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ کو ہوا۔

53 سالہ اداکار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ویڈیوز پوسٹ کی جن میں دکھایا گیا ہے کہ وہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو سر کررہے ہیں۔

درحقیقت وہ کارڈیو ورزش کررہے تھے تاکہ اپنے جسم کو آزما سکیں۔

انسٹاگرام میں ایک پوسٹ میں انہوں نے عمارت کے باہر کی تصویر اور اسی میں ایک ویڈیو کو شیئر کیا۔

اس ویڈیو میں وہ بتارہے تھے کہ وہ سیڑحیاں چڑھ کر چھت تک جارہے ہیں۔

ول اسمتھ کو 160 منزلیں چڑھنے میں مشکلات کا سامنا ہوا اور انہوں نے کہا 'میرے گھٹنے مجھے ختم کررہے ہیں مگر میں ایک اچھے فوٹو شاٹ کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہوں، فٹ بٹ کی مدد سے میں نے دنیا کی بلند ترین عمارت کو سر کرتے ہوئے اپنے قدموں اور دھڑکن کو ٹریک کیا'۔

دوسری پوسٹ میں وہ برج خلیفہ کے بلند ترین مقام پر موجود تھے۔

ول اسمتھ اس سے پہلے بھی جسمانی وزن میں کمی کے سفر کی تفصیلات متعدد پوسٹس میں بیان کرچکے ہیں تاکہ ان کے مداح اور فالوورز میں بھی فٹ رہنے کا جذبہ پیدا ہو۔

مئی 2021 میں ول اسمتھ نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کی توند نکلی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے انہوں نے خود کو فٹ کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے۔

برج خلیفہ میں انہوں نے 2 ہزار سے زیادہ سیڑھیاں چڑھنے میں کامیابی حاصل کی اور جسم کے ہار ماننے پر بھی ذہنی طور پر شکست تسلیم نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024