• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ اختیارات نہیں نیت تھی، مرتضیٰ وہاب

شائع November 13, 2021
ضلعن غربی اور کورنگی میں رواں ماہ صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا جائے گا— فوٹو: ڈان نیوز
ضلعن غربی اور کورنگی میں رواں ماہ صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا جائے گا— فوٹو: ڈان نیوز

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) پہلے کام نہیں کرتی تھی اب ترقیاتی کام کر رہی ہے، اختیارات قانون میں واضح ہیں، مسئلہ اختیارات کا نہیں تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے کچھ ہفتوں پہلے شہر میں کام شروع کردیا ہے، لیاقت آباد سپر مارکیٹ کا سنگ بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا تھا اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

سندھ حکومت کے منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اسٹریٹ لائٹ اور سڑکوں کو بہتر کرنے کے لیے کام شروع کیا ہے، ان منصوبے میں سڑکوں کی مرمت کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے جارہے ہیں، اس منصوبے میں سندھ حکومت نے شہر کو تین ڈویژن میں تقسیم کیا گیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ڈی ایم سیز پارک اور گلی محلوں میں بہتری کے لیے کام کریں گی۔

مزید پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کا بارش سے نمٹنے کے لئے موثر انتظامات کا دعویٰ

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے حکومت سندھ نے ایک منصوبہ شروع کیا ہے، اس میں شہر کی تین بڑی سڑکیں شامل ہیں، جس میں لیاری ایکسپریس وے، جناح اسپتال اور شیر شاہ سے متصل سڑکوں کی مرمت شامل ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سندھ میں 250 مسافر بسوں کا منصوبہ منظور کیا گیا، ان میں کراچی اور لاڑکانہ کے لیے بالترتیب 240 اور 10 بسیں رکھی گئی ہیں، ان بسوں کی تمام تر مرحلوں میں منظوری دے دی گئی ہے، اور 31 جنوری سے 7 فروری کے دوران ان بسوں میں سے 50 بسیں کراچی میں پہنچ جائیں گی۔

علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق کے ایم سی کی بسوں کی بھی مرمت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومبر کے اختتام تک سالڈ ویسٹ منیجمنٹ شہر میں کچرا اٹھانے سے متعلق اپنے اسٹرکچر کو بہتر بنانے میں تعاون شروع کردے گی اور جلد ایک نوٹس موصول ہوگا کہ سالڈ اینڈ ویسٹ منجمنٹ آلات ضلع شرقی انتظامیہ کے حوالے کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے لیکن کے ایم سی کے اقدامات برقرار ہیں، مرتضیٰ وہاب

اس کے علاوہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع وسطی میں بھی کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچرے کے حوالے سے ضلع غربی اور کورنگی قابل ذکر تھا جہاں رواں ماہ صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ شہر میں مذکورہ کام کر رہی ہے لہذا یہ ’مسئلہ اختیارات کا نہیں نیت کا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ حالات آئیڈیل ہوگئے ہیں لیکن حالات بہتری کی طرف آگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024