• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گوگل کروم میں اسکرین شاٹ لینے اور ایڈٹ کرنے والے فیچر کا اضافہ

شائع November 12, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اسکرین شاٹس اس وقت بہت مددگار ہوتے ہیں جب فوری طور پر کسی قسم کی تفصیلات لوگوں سے شیئر کرنے کی ضرورت ہو۔

مگر اکثر اوقات اسکرین شاٹس کو کسی کے ساتھ شیئر کرنے سے قبل ایڈٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں ایک کارآمد ٹول کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

یہ ٹول براؤزر کے اندر ہی اسکرین شاٹ لینے اور ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اینڈرائیڈ پر کروم ایپ میں ایسے ٹولز کئی ماہ سے دستیاب ہیں جو اسکرین شاٹس لینے اور ایڈیٹنگ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اب یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی متعارف کرایا جارہا ہے جو اس وقت براؤزر کے ٹیسٹنگ ورژن کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹول سے اسکرین شاٹس پر ڈرائنگ، کراپ اور ٹیکسٹ کا اضافہ کیا جاسکے گا جبکہ اسکرین شاٹس کو پی این جی تصاویر میں بھی محفوظ کیا جاسکے گا۔

گوگل کے مطابق یہ نیا فیچر ونڈوز، میک او ایس اور لینیکس کے ساتھ ساتھ کروم او ایس میں دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب گوگل نے کروم کے پرانے ورژنز کے لیے نومبر کے آخر تک سپورٹ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

کروم 96 کی ریلیز کے بعد کروم 48 کے لیے سپورٹ ختم کی جائے گی اور بتدریج اس کا دائرہ دیگر پرانے ورژنز تک پھیلایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024