• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آٹھ شعبوں میں برآمدات میں 28.67 فیصد اضافہ ریکارڈ

شائع November 12, 2021
ان شعبوں میں ترقی کی ایک وجہ روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ طلب ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
ان شعبوں میں ترقی کی ایک وجہ روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ طلب ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: وزارت تجارت کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے 8 شعبوں بشمول ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 22-2021 کے چار مہینوں میں ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.67 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ویلیو ایڈڈ شعبوں میں نمو نے دیگر تمام شعبوں سے مجموعی برآمدات میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔

ان شعبوں میں ترقی کی ایک وجہ روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ طلب ہے۔

مزید پڑھیں: اکتوبر میں ریکارڈ برآمدات، 2 ارب 47 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

مجموعی طور پر آٹھ مصنوعات کی برآمدات رواں سال جولائی اور اکتوبر کے درمیان 5 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے ان ہی مہینوں میں 4 ارب 37 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں جو 28.67 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔

مردوں کے ملبوسات کی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی سال 2022 کے 4 مہینوں میں گزشتہ سال کے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 32 فیصد بڑھ کر ایک ارب 57 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔

اس کے بعد گھریلو ٹیکسٹائل کی برآمدات گزشتہ سال کے ایک 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 22 فیصد بڑھ کر ایک ارب 57 کروڑ 50 لاکھ ہوگئیں۔

کاٹن فیبرک میں 20 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں اور رواں سال 74 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

چاول کی برآمدات رواں مالی سال کے 4 مہینوں میں 19 فیصد اضافے کے ساتھ 59 کروڑ 90 کروڑ ڈالر ہوگئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو برآمدات کیلئے مقامی کرنسی کے استعمال پر غور

اس کے بعد کاٹن یارن کی برآمد میں گزشتہ سال کے 23 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 73 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 39 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

جرسی اور کارڈیگن کی برآمد 33 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں جو 60 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

خواتین کے ملبوسات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ یعنی 27 کروڑ ڈالر تک اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکا، برطانیہ اور چین مالی سال 2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات میں سرفہرست رہے۔

امریکا کو پاکستان کی برآمدات رواں سال جولائی سے اکتوبر کے درمیان 2 ارب 8 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے ان ہی مہینوں میں ایک ارب 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024