• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انسٹاگرام اپنے صارفین کو 'خود' سے کچھ وقت کیلئے دور رکھنے کی خواہشمند

شائع November 11, 2021
یہ فیچر دسمبر میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا — فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
یہ فیچر دسمبر میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا — فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

میٹا (فیس بک کا نیا نام) کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے صارفین لگتا ہے کہ اس پر اتنا زیادہ وقت گزارنے لگے ہیں کہ اب وہ چاہتی ہے کہ لوگ کچھ دیر کے لیے تو اس سوشل میڈیا کی جان چھوڑ دیں۔

یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے ایک نئے فیچر ٹیک اے بریک کی آزمائش کررہی ہے۔

یہ بات انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے 10 نومبر کو بتائی۔

یہ نیا فیچر صارفین کو یاد دلائے گا کہ وہ ایک مخصوص وقت کے بعد ایپ سے 10۔ 20 یا 30 منٹ کا وقفہ لیں۔

نوٹیفکیشن میں وقفے کے حوالے سے متعدد طریقوں کا عندیہ دیا جائے گا، جیسے چند گہری سانسیں لینا، اپنے خیالات کو تحریر کرنا، پسندیدہ گانے کو سننا یا دیگر۔

ایڈم میسوری کے مطابق یہ نیا فیچر تمام صارفین کو دسمبر میں دستیاب ہوگا اور یہ صارفین کی اپنی مرضی ہوگی کہ اسے آن کریں یا نہیں۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2021 میں میٹا کے گلوبل افیئرز کے نائب صدر نک کلیگ نے وعدہ کیا تھا کہ انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر ' ٹیک اے بریک' متعارف کرایا جائے گا۔

اس فیچر کا مقصد نوجوانوں میں کچھ وقت کے لیے سوشل نیٹ ورک کا استعمال روکنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس وقت انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا مگر اس کا مقصد ایپ کی لت اور دیگر نقصان دہ رویوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کو سوشل میڈیا ایپس میں ایسے مواد سے دور رہنے سے آگاہ کیا جائے گا جو ان کی شخصیت کے لیے مضر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024