• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C

حسنی مبارک کی رہائی کا امکان

شائع August 19, 2013

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک۔ رائٹرز فوٹو۔
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک۔ رائٹرز فوٹو۔

قاہرہ: سابق مصری صدر حسنی مبارک جنہیں 2011ء کی بغاوت کے بعد اقتدار سے محروم کردیا گیا تھا، کے وکیل نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ پراسیکوٹر کی جانب سے کرپشن کے مقدموں پر کلیئرنس ملنے کے بعد جلد رہا ہوجائیں گے۔

85 سالہ مبارک کو عہدے سے برخاست کرنے کے بعد کرپشن اور مظاہرین کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تاہم اب ان کے وکیل فرید الدیب کا کہنا ہے کہ کرپشن سے متعلق کیسز جلد طے کرلیے جائیں گے۔

انہوں نے رائٹرز کو بتایا کہ 'اب صرف چند انتظامی مراحل رہ گئے ہیں جن میں 48 گھنٹوں سے زیادہ نہیں لگنا چاہیئے۔ وہ رواں ہفتے کے اختتام تک بری ہوجائیں گے'۔

تاہم عدالتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی اور کہا ہے کہ سابق صدر اگلے دو ہفتے جیل میں ہی رہیں گے اس کے بعد عدالتی حکام ان کے حوالے سے کچھ حتمی فیصلہ کریں گے۔

حسنی مبارک اور ان کی حکومت کے وزیر داخلہ پر یہ الزام ہے کہ وہ مظاہرین کی ہلاکتوں کو روکنے میں ناکام رہے جسکی وجہ سے انہیں اقتدار سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔

مبارک کو تورا جیل میں قید کیا گیا ہے جہاں جولائی میں شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد اخوان المسلمین کے سینئر ممبران کو رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تین جولائی کو مصری فوج نے اقتدار پر قبضہ کرتے ہوئے محمد مرسی کو اقتدار سے محروم کردیا۔ بعدازاں انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025