• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آریان خان ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے، دوستوں سے ملنا چھوڑ دیا

شائع November 11, 2021
آریان خان ضمانت پر 30 اکتوبر کو جیل سے رہا ہوئے تھے—فائل فوٹو: فیس بک
آریان خان ضمانت پر 30 اکتوبر کو جیل سے رہا ہوئے تھے—فائل فوٹو: فیس بک

منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں تقریبا ایک ماہ جیل میں گزارنے والے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے۔

’بولی وڈ ہنگامہ‘ نے اپنی خصوصی رپوٹ میں بتایا کہ منشیات رکھنے کے کیس میں ضمانت سے رہا ہونے کے بعد تاحال آریان خان ذہنی اضطراب اور خوف کے ’سکتے‘ میں ہیں۔

رپورٹ میں شاہ رخ خان اور ان کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بیٹے کے خوف میں مبتلا ہونے اور ذہنی مسائل کا شکار ہونے کے بعد اداکار نے اپنی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی تمام فلموں اور اشتہارات کی شوٹنگ منسوخ کرکے بیٹے کو زیادہ سے زیادہ وقت دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آریان خان کے ذہنی اضطراب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ابتدائی طور پر والدین نے ان کے لیے خصوصی باڈی گارڈ تعینات کرنے کا بھی سوچا تھا مگر اب وہ انہیں اضافی سیکیورٹی دینے کے بجائے خود ان کی نگرانی کریں گے۔

آریان خان کو جیل سے رہائی کے پانچ دن بعد 5 نومبر کو دیکھا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئتر
آریان خان کو جیل سے رہائی کے پانچ دن بعد 5 نومبر کو دیکھا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئتر

اسی حوالے سے ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بتایا کہ جیل سے رہائی کے بعد آریان خان ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور ان پر ایک طرح سے تاحال خوف طاری ہے، جس وجہ سے انہوں نے خود کو محدود کر رکھا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریان خان دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے والے شخص تھے، تاہم اب انہوں نے خود کو کمرے تک محدود کردیا۔

رپورٹ کے مطابق آریان خان نے دوستوں سے ملنا چھوڑ دیا جب کہ گھر کے دیگر افراد سے بھی زیادہ میل جول نہیں رکھتے۔

کچھ دن قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ آریان خان کی طبیعت ناساز ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی تھی۔

آریان خان کو جیل سے رہائی کے بعد رواں ماہ 5 نومبر کو آخری بار عوامی مقام پر اس وقت دیکھا گیا تھا جب کہ انہوں نے نارکوٹکس فورس کے دفتر حاضری بھری تھی۔

آریان خان گھر تک محدود ہوچکے ہیں، رپورٹ—فائل فوٹو: ٹوئٹر
آریان خان گھر تک محدود ہوچکے ہیں، رپورٹ—فائل فوٹو: ٹوئٹر

آریان خان کو عدالت سے ملنے والی ضمانت کے معاہدے کے تحت 12 نومبر کو نارکوٹکس فورس کے دفتر حاضری دینی ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر پیش نہ ہوسکیں گے۔

آریان خان کو ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات کے کیس میں 28 اکتوبر کو 14 شرائط پر ضمانت دی تھی،ان کی ضمانت کے لیے رکھی گئی 14 میں سے ایک شرط یہ بھی تھی کہ وہ ہر جمعے کے دن نارکوٹکس فورس کے دفتر میں حاضری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمانت کی شرط کے تحت آریان خان نارکوٹکس فورس میں پیش

آریان خان 30 اکتوبر کو جیل سے رہا ہوئے تھے، انہیں تین اکتوبر کو نارکوٹکس فورس نے ممئی کے ساحل سے گووا جانے والے کروز سے ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔

ان پر الزام تھا کہ وہ کروز میں ساتھیوں کے ہمراہ منشیات پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے اور ان سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔

آریان خان انسداد منشیات فورس کی حراست سمیت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں مجموعی طور پر 27 دن تک رہے تھے اور ممبئی ہائی کوٹ نے ان کی درخواست ضمانت 28 اکتوبر کو منظور کی تھی۔

آریان خان نے دوستوں سے ملنا بھی چھوڑ دیا، رپورٹ—فائل فوٹو: ٹوئٹر
آریان خان نے دوستوں سے ملنا بھی چھوڑ دیا، رپورٹ—فائل فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024