• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوزوکی کی ایک اور 'سستی' گاڑی متعارف

شائع November 10, 2021
سیلیریو 2021 — فوٹو بشکریہ سوزوکی
سیلیریو 2021 — فوٹو بشکریہ سوزوکی

سوزوکی نے اپنی گاڑی سیلیریو کا اپ ڈیٹ 2021 ورژن متعارف کرادیا ہے اور قیمت کے لحاظ سے سستی قرار دی جاسکتی ہے۔

اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ پاکستان میں سیلیریو کو کلٹس کے نام سے تیار کیا جاتا ہے۔

سوزوکی نے اس نئی گاڑی کو بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔

نئی سیکنڈ جنریشن سیلیریو 4 مختلف ورژنز ایل ایکس آئی، وی ایکس آئی، زی ایکس آئی اور زی ایکس آئی پلس میں پیش کی گئی ہے۔

ایل ایکس آئی ورژن کے علاوہ دیگر تمام ورژنز میں آٹومیٹڈ مینوئل ٹرانسمیشن (اے ایم ٹی) آپشن دستیاب ہوگا۔

فوٹو بشکریہ سوزوکی
فوٹو بشکریہ سوزوکی

کمپنی کے مطابق گاڑی میں متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں اور یہ ایندھن کی بچت کے حوالے سے سب سے بہترین گاڑی ہے۔

گاڑی کا باہری ڈیزائن، فیچرز اور کیبن ڈیزائن سب کچھ بہتر بنایا گیا ہے جبکہ ایک نیا پیٹرول انجن بھی دیا گیا ہے۔

گاڑی کا باہری ڈیزائن اب زیادہ راؤنڈڈ ہے جبکہ نئے 15 انچ ایلوئے وہیلز، نمایاں باڈی لائنز اور نئی ٹیل لائٹس اس کا حصہ ہیں۔

یہ نئی گاڑی سابقہ ماڈل سے کچھ چوڑی ہے۔

گاڑی کا کیبن نمایاں حد تک بہتر بنایا گیا ہے جبکہ ایک 7 انچ کا انفوٹینمنٹ اسکرین اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کارپلے سپورٹ سے لیس ہوگی۔

گیئر شفٹ لیور کو بھی نیا کیا گیا ہے جبکہ نیا ڈرائیور ڈسپلے جزوی ڈیجیٹل ہے۔

فوٹو بشکریہ سوزوکی
فوٹو بشکریہ سوزوکی

گاڑی کے اندر نیا K10 انجن ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے 26.68 کلو میٹر فی لیٹر مائلیج حاصل ہوتا ہے۔

یہ انجن 65 ہارس پاور فراہم کرتا ہے اور صارفین کے لیے مینوئل اور اے ایم ٹی ٹرانسمیشن کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

اس گاڑی کی قیمت 5 لاکھ بھارتی روپے (11 لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہوگی جو اس کا ایل ایکس آئی ماڈل ہوگا جبکہ سب سے بہتر زی ایکس آئی (اے ایم ٹی کے ساتھ) 6 لاکھ 94 ہزار بھارتی روپے (16 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

مگر کیا یہ گاڑی کلٹس کے نام سے پاکستان آئے گی؟ اس سوال کا جواب تو آنے والے وقت میں معلوم ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024