• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

زائد العمر اداکار پال رڈ دنیا کے ’پرکشش ترین مرد‘ قرار

شائع November 10, 2021
پال رڈ نے 1990 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا—فائل فوٹو: اے پی
پال رڈ نے 1990 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا—فائل فوٹو: اے پی

معروف لائف اینڈ اسٹائل اور فیشن میگزین ’پیپلز‘ نے زائد العمر ہولی وڈ امریکی اداکار 52 سالہ پال رڈ کو دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا ہے۔

پیپلز میگزین ہر سال نومبر میں ’پرکشش ترین مرد‘ کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے اور اس سال سے قبل تین سال تک ’پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز حیران کن طور پر سیاہ فام مردوں کو حاصل رہا۔

سال 2020 میں دنیا کے ’پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز سیاہ فام امریکی اداکار 33 سالہ مائیکل بی جارڈن کو دیا گیا تھا۔

جب کہ سال 2021 کے ’پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز حیران کن طور پر زائد العمر اداکار 52 سالہ پال رڈ کو دیا گیا ہے، جو کہ خود بھی اعزاز ملنے پر حیران ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کی اہلیہ بھی انہیں اعزاز دیے جانے پر دنگ رہ گئی—فوٹو: پیپلز میگزین
اداکارہ کے مطابق ان کی اہلیہ بھی انہیں اعزاز دیے جانے پر دنگ رہ گئی—فوٹو: پیپلز میگزین

پال رڈ نے اعزاز ملنے پر ’پیپلز میگزین‘ کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے دوستوں سمیت دنیا کے زیادہ تر افراد انہیں ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیے جانے پر حیران ہوں گے۔

اداکار کے مطابق جب لوگ سنیں گے کہ 52 سالہ اداکار کو پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا ہے تو لوگ اس پر یقین ہی نہیں کریں گے جب کہ ان کے دوست ان سے جھگڑنے اور انہیں تباہ کرنے کے لیے ان کے پاس پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل تیسرے سال سیاہ فام شخص دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار

پال رڈ نے زائد العمری میں ’پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب وہ معروف افراد جیسا کہ براڈ پٹ، جارج کلونی اور ادریس ایلبا سمیت ان افراد کے ساتھ ڈنر کر سکیں گے جو پہلے مذکورہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کی اہلیہ بھی یہ سن کر ششدر رہ گئی تھیں کہ انہیں ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ پال رڈ کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ بہت پیاری اور معصوم ہے، وہ ان سمیت بچوں کا خیال رکھتی ہیں۔

پال رڈ نے 1990 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اگلے پانچ سال میں وہ ہولی وڈ کے معروف اداکار بن چکے تھے۔

انہوں نے اب تک 5 درجن کے قریب فلموں میں کام کیا ہے اور انہوں نے متعدد سائنس فکشن اور میگا بجٹ فلموں میں بھی کام کیا۔

پال رڈ نے 2003 میں جولی ییگر (Julie Yaeger) سے شادی کی اور انہیں دو بچے 18 سالہ بیٹا اور 12 سالہ بیٹی بھی ہیں۔

اداکار کو 18 سالہ بیٹا اور 12 سالہ بیٹی بھی ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
اداکار کو 18 سالہ بیٹا اور 12 سالہ بیٹی بھی ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024