• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کوہلی کی جگہ روہت شرما بھارت کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان

شائع November 9, 2021
روہت شرما نیوزی لینڈ کے دورے میں بطور کپتان کھیلیں گے—فائل/فوٹو: اے پی
روہت شرما نیوزی لینڈ کے دورے میں بطور کپتان کھیلیں گے—فائل/فوٹو: اے پی

بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کے سفر کے خاتمے کے بعد ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ٹی 20 ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کرکٹ آف انڈیا (بی سی سی آئی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں بتایا کہ 34 سالہ بلے باز روہت شرما کو ‘بھارت کی ٹی 20 ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے’۔

مزیدپڑھیں: اگر مگر ختم، بھارت ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر

بی سی سی آئی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ویرات کوہلی نے 2017 میں بھارت کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی اور قیادت سے کنارہ کشی کا اعلان ستمبر میں کیا تھا اور اس کی وجہ کام کا زیادہ بوجھ قرار دیا تھا۔

بی سی سی نے ویرات کوہلی کو ایک روزہ اور ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بدستور برقرار رکھا ہے۔

بھارت کی جانب سے ٹی 20 ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان روی شاستری کی جگہ سابق عظیم بلے باز راہول ڈراوڈ کو بطور ہیڈ کوچ بنانے کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔

روی شاستری کی کوچنگ میں بھارتی ٹی مٹی 20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

روہت شرما جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں اور انہوں نے 2007 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی طور پر مختصر طرز کرکٹ تک محدود رہے تاہم 2013 میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کو لگاتار دوسری شکست، نیوزی لینڈ 8وکٹوں سے کامیاب

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں روہت شرما ممبئی انڈینز کی قیادت کرتے ہیں جہاں ان کی قیادت میں ٹیم نے 5 ٹائٹل جیتے جبکہ کوہلی کی قیادت میں رائل چیلنجرز بنگلور کوئی ٹورنامنٹ نہیں جیت پائی۔

ویرات کوہلی کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے، اور انہیں آرام کا موقع دیا گیا ہے، ان کے علاوہ فاسٹ باؤلرز محمد شامی اور جسپریت بمراہ کے ساتھ آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کو بھی ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

بھارت کی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز 17 نومبر کو 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ سے ہوگا، اس کے علاوہ دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

روہت شرما اب تک بھارت کے لیے 116 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں اور 3 ہزار 29 رنز بنا رکھے ہیں۔

انہوں نے 227 ایک روزہ میچوں میں 9 ہزار 205 رنز بنائے ہیں اور 43 ٹیسٹ میچوں میں 47 کی اوسط سے 3 ہزار 47 رنز بنائے ہیں۔

بھارتی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان سمیت نیوزی لینڈ سے شکست پر ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: ’میں آرہا ہوں ماں‘، انڈیا ورلڈکپ سے باہر ہوا تو سوشل میڈیا پر کیا کچھ ہوا؟

دوسری جانب روی شاستری نے ٹیم کے ساتھ 5 سالہ دور کے اپنے آخری میچ کے بعد کہا تھا کہ موجودہ ٹیم کرکٹ کی تاریخ کی عظیم ٹیموں میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اس ورلڈ کپ میں کامیاب نہیں ہوسکے لیکن میرے خیال میں آگے بڑھیں گے کیونکہ آئی پی ایل سے نوجوان کھلاڑیوں کی کھیپ مل رہی ہے’۔

روی شاستری کا کہنا تھا کہ ‘ٹیم کو آگے بڑھانے کے لیے راہول ڈراوڈ کے پاس اپنے منصوبے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘روہت شرما باصلاحیت کھلاڑی ہے، انہوں نے آئی پی ایل میں کئی میچز جیتے ہیں اور ٹیم کے نائب کپتان بھی تھے’۔

ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ‘ہم مل کر ایک سیٹ کی حیثیت سے ہم نے اپنا ہدف حاصل کیا لیکن بدقسمتی سے ہم دور رہے اور ہم سے زیادہ کوئی اور افسردہ نہیں ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘آپ سب کا ہمارے ساتھ تعاون شان دار تھا اور ہم سب کے لیے مشکور ہیں، ہم مضبوط بن کر واپسی کرنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کا مقصد ہے’۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024