• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستانی ایپ سیویور نے 33 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

شائع November 9, 2021
سیڈ فنڈنگ کا استعمال سیویور کی آن لائن توسیع کو تیز کرنے اور پلیٹ فارم کے لیے ان اسٹور فیچر کو شروع کرنے کے لیے کیا جائے گا، رپورٹ - فوٹو بشکریہ سیویور
سیڈ فنڈنگ کا استعمال سیویور کی آن لائن توسیع کو تیز کرنے اور پلیٹ فارم کے لیے ان اسٹور فیچر کو شروع کرنے کے لیے کیا جائے گا، رپورٹ - فوٹو بشکریہ سیویور

ملک کی پہلی کیش بیک ایپ اور پے پر سیل سے منسلک مارکیٹنگ نیٹ ورک قائم کرنے والا مالیاتی ٹیکنالوجی (فِن ٹیک) ایپ سیویور نے گلوبل فاؤنڈرز کیپیٹل اور زین کیپیٹل کے اشتراک سے سیڈ فنڈنگ (سرمایہ کاری) میں 33 لاکھ ڈالر اکٹھے کرلیے ہیں۔

سیڈ فنڈنگ کا استعمال سیویور کی آن لائن توسیع کو تیز کرنے اور پلیٹ فارم کے لیے ان اسٹور فیچر کو شروع کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

سیڈ راؤنڈ میں فاطمہ گوبی وینچرز، ریلی کیپ وینچرز، +92 وینچرز، سویا وینچرز اور کوٹینٹ ٹیکنالوجیز اور پیرے ہسپتال کے سابق سی ای میر عامر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی میسجنگ ایپ ٹیلو ٹاک نے 16 لاکھ ڈالر فنڈنگ حاصل کرلی

ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمیر گاڈٹ اور سعد گاڈٹ کی جانب سے اگست 2020 میں شروع کیا گیا فنٹیک اسٹارٹ اپ پاکستان میں خریداری کے تجربے میں صارفین اور تاجروں دونوں کے لیے ایک جامع سطح پر انقلاب برپا کر رہا ہے۔

سیویور نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ادائیگی کے طریقہ کار سے قطع نظر لین دین کی ترغیب دے کر مالی شمولیت کو آگے بڑھاتا ہے اور اس کا مقصد صارفین کو بہترین قیمتوں پر بہتر برانڈز خریدنے کے قابل بنانا ہے جبکہ برانڈز، ریٹیلرز اور ای-ٹیلرز کو پے پر سیل ماڈل پر اپنے کاروبار کو بڑھانے کے قابل بنانا ہے۔

کہا گیا کہ ’صارفین کو خریداری کرتے وقت بچت کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ پلیٹ فارم کے وسیع نیٹ ورک کی مدد سے نئے کاروبار بھی دریافت ہوتے ہیں‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’جو چیز سیویور کی کیش بیک ایپ کو دیگر پلیٹ فارمز سے الگ کرتی ہے وہ یہ ہے کہ صارفین اپنے سیویور والیٹس میں محفوظ کی گئی رقم کو براہ راست اپنے بینک اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل والیٹس میں منتقل کرسکتے ہیں، چاہے ادائیگی کا طریقہ کار کچھ بھی ہو‘۔

ادارے کا کہنا تھا کہ پلیٹ فارم کی ٹرپل اسٹیکڈ سیونگ کی پیشکش کا مطلب یہ ہے کہ کیش بیک کسی بھی ڈیلز، واؤچرز اور بینک ڈسکاؤنٹس کے اوپر لاگو ہوتا ہے جسے صارف چیک آؤٹ کے وقت استعمال کر سکتے ہیں‘۔

کہا گیاکہ ’پارٹنر برانڈز کو صرف سیویور کے ذریعے کی جانے والی ہر کامیاب ٹرانزیکشن کے لیے کمیشن ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہ ایک مارکیٹنگ پلیٹ فارم بناتا ہے جو خالصتاً سرمایہ کاری پر منافع کے ذریعے چلتا ہے‘۔

سیویور کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر گاڈیٹ نے کہا کہ ’پاکستان کی 64 فیصد سے زیادہ آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس خریداروں کی ایک نئی لہر ہے جو ٹیکنالوجی کو جانتے ہیں اور مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے پیسے کی زیادہ قدر کے متلاشی ہیں، سیویور خریداروں کو مقامی برانڈز کے بہترین انعامات فراہم کرکے شاپنگ کے لیے بہترین ساتھی کے طور پر کام کرتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کامرس سیکٹر کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جس میں صارفین میں اعتماد کی کمی کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کا غلبہ بھی شامل ہے جن میں ترقی کے لیے ہنر اور وسائل دونوں کی کمی ہے اور انہیں لوگوں تک پہنچنے کے لیے کوئی مخصوص پلیٹ فارم نہیں ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اسے ڈیجیٹل بنانے سے صارفین اور کاروبار دونوں کے لیے نئے مواقع کھلیں گے‘۔

سیویور کا کہنا ہے کہ اس نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 2 لاکھ سے زائد آرڈرز پر کام کیا اور 250 سے زائد پارٹنر برانڈز بشمول دراز، فوڈ پانڈا، باٹا، بیگ گیلری، ایلو اور پیزا ہٹ جیسے معروف کو شامل کیا ہے۔

کہا گیا کہ ’مجموعی طور پر سیویور نے اپنے آغاز کے بعد سے ماہ بہ ماہ 52 فیصد اضافہ دیکھا ہے اور اپنے صارفین کو 10 کروڑ روپے سے زائد کے کیش بیک فراہم کیے ہیں، فی الحال سیویور کے صارف کی بنیاد 58 پاکستانی شہروں میں پھیلی ہوئی ہے۔"

گلوبل فاؤنڈرز کیپیٹل کے پارٹنر ٹیٹو کوسٹا نے کہا کہ ’ہم سیویور کے آن لائن خریداروں کو بچت فراہم کرنے کے مشن پر یقین رکھتے ہیں جبکہ ریٹیلرز کی آمدنی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے پاکستان میں ای کامرس ایکو سسٹم کے لیے ایک ضروری حصہ بناتے ہیں‘۔

زین کیپیٹل فرنٹیئر فنڈ کے شریک بانی اور مینیجنگ پارٹنر فیصل آفتاب نے کہا کہ ’ہم سیویور میں تجربہ کار ٹیم کی پشت پناہی کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں جو کہ ٹیک کاروبار کو بڑھانے کا کامیاب ٹریک ریکارڈ رکھتی ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024