• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایک کھرب 40 ارب روپے مالیت کے 5 منصوبوں کی منظوری

شائع November 9, 2021
ان منصوبوں میں جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 130 ارب روپے کا ایک بڑا انفراسٹرکچر منصوبہ بھی شامل ہے۔ - فائل فوٹو:اے پی پی
ان منصوبوں میں جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 130 ارب روپے کا ایک بڑا انفراسٹرکچر منصوبہ بھی شامل ہے۔ - فائل فوٹو:اے پی پی

اسلام آباد: سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے مجموعی طور پر 5 منصوبوں کی منظوری دے دی جن میں جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 130 ارب روپے کا ایک بڑا انفرااسٹرکچر منصوبہ بھی شامل ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت اجلاس میں 9 ارب 16 کرور روپے کی مجموعی لاگت کے تین ترقیاتی منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی اور 130 ارب روپے کے دو منصوبوں کی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو سفارش کی گئی۔

کورونا وائرس کے خلاف موثر ردعمل کے لیے 45 کروڑ روپے مالیت کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد کی موجودہ صلاحیت کو مضبوط بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

وزارت قومی صحت (این ایچ ایس) کی طرف سے پیش کردہ نظرثانی شدہ منصوبے کی مالی اعانت ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) اور ایجنس فرانسس ڈی ڈیولپمنٹ بینک (اے ایف ڈی) گروپ کے فنڈز کے ذریعے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) کے ذریعے گرانٹ کے نفاذ کے معاہدے تحت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سی پیک کے تحت پاور ٹرانسمیشن کا پہلا منصوبہ تجارتی بنیاد پر فعال

سی ڈی ڈبلیو پی نے ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سے متعلق چار منصوبے شروع کیے اور ان میں سے دو کی منظوری دی اور ایک کو منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا اور ایک کو بہتری کے لیے واپس بھیج دیا۔

اجلاس میں 12 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت کا پنجاب آرٹیریل روڈز امپروومنٹ پروگرام (پی اے آر آئی پی) کی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔

یہ منصوبہ پنجاب میں بہاولنگر، بہاولپور، لیہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی، اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال تک پھیلایا جائے گا اور اس منصوبے پر عملدرآمد کرنے والی ایجنسی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب ہے۔

پنجاب حکومت تقریباً 14 ارب 16 کروڑ روپے کی فنڈنگ کا انتظام کرے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک 64 ارب 97 کروڑ روپے فراہم کرے گا جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 50 ارب 80 کروڑ روپے کے بقیہ حصے کی مالی معاونت کرے گا۔

اس منصوبے میں پنجاب کے مختلف شہروں کے درمیان ڈوئل کیریج وے ہائی وے کے 535 کلومیٹر حصے کی تعمیر شامل ہے۔

اس کا مقصد ہائی وے نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن اور ڈوئلائزیشن کے ذریعے نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک پر کام سست نہیں ہوا، اسد عمر کی یقین دہانی

سی ڈی ڈبلیو پی نے سبی-تالی (20 کلومیٹر) اور کوہلو-راخنی (80 کلومیٹر) کے درمیان سڑک کی تعمیر کے لیے 6 ارب 6 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں مشاہدہ کیا گیا کہ اصل منصوبے کی منظوری گزشتہ مالی سال کے دوران 4 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے دی گئی تھی تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان لاگت کے 50:50 کے شیئرنگ سے منصوبے کا دائرہ کار بڑھایا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی بحالی کے لیے ایک اور منصوبے نظر ثانی شدہ پی سی-ون اور ریل کنیکٹیویٹی پروجیکٹ (فیز-ون) کی منظوری بھی دی گئی۔

اس میں کے پی ٹی سے کراچی کینٹ تک پاکستان ریلوے کے اہم حصے کے موجودہ ٹریک کی بحالی اور مین لائن (ایم ایل ون) کے ساتھ رابطے کے لیے نئے ٹریک کی فراہمی کا بتایا گیا ہے۔

سیکشن پر موجودہ ٹریک اپنی ڈیزائن کردہ مدت پوری کر چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024