• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم ادا، بھارتی میڈیا

شائع November 8, 2021
دونوں آئندہ ماہ شادی کریں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
دونوں آئندہ ماہ شادی کریں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ باربی ڈال کہلائی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم ہوگئی۔

’روکا‘ کی رسم ہندو مذہب کے پیروکار شادی سے قبل ادا کرتے ہیں، مذکورہ رسم کو بعض افراد رسمی منگنی کا نام بھی دیتے ہیں۔

تاہم زیادہ تر افراد ’روکا‘ کی رسم کو شادی کے لیے دولہا اور دلہن سمیت ان کے اہل خانہ کی باہمی رضامندی کے لیے ہونے والی ملاقات کو کہتے ہیں۔

’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم فلم ساز کبیر خان کے گھر میں ہوئی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’روکا‘ کی رسم میں دونوں اداکاروں سمیت ان کے اہل خانہ اور قریبی افراد نے شرکت کی اور میڈیا سے بات کو خفیہ رکھنے کے لیے رسم کو دیوالی کے موقع پر ادا کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ رسم میں دولہا اور دلہن کی شادی سے متعلق باہمی رضامندی کے معاملات طے کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کترینہ کیف نے اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
گزشتہ ہفتے کترینہ کیف نے اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ ’روکا‘ کی رسم کے بعد اب دونوں اداکار آئندہ ماہ دسمبر میں ریاست راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں نے اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ کی وجہ سے ہنی مون نہ منانے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور شادی کے فوری بعد دونوں شوٹنگ پر چلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کس نے کہا میں شادی کر رہی ہوں؟ کترینہ کیف

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ تاحال وکی کوشل اور کترینہ کیف نے شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی انہوں نے کسی کو شادی کے دعوت نامے بھجوائے ہیں، تاہم اس کے باوجود دعویٰ کیا گیا کہ دونوں دسمبر میں شادی کریں گے۔

اسی حوالے سے ’فلم فیئر‘ نے بھی بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے دیوالی کے موقع پر ’روکا‘ کی رسم ادا کرلی اور آئندہ ماہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں کے درمیان چند سال سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان چند سال سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رسم کی ادائیگی کے لیے دونوں اداکار الگ الگ فلم ساز کبیر خان کے گھر پہنچے جب کہ ان کے اہل خانہ بھی مذکورہ مقام پر علیحدہ علیحدہ پہنچے۔

ان کی ’روکا‘ کی رسم کی خبروں سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخر میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف اور وِکی کوشل دسمبر میں شادی کریں گے؟

تاہم ایسی خبروں کے فوری بعد کترینہ کیف نے ’بولی وڈ لائف‘ سے خصوصی بات کرتے ہوئے شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

انہوں نے مختصرا بتایا تھا کہ وہ دسمبر 2021 میں شادی نہیں کرنی جا رہیں۔

لیکن اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے ’روکا‘ کی رسم بھی ادا کرلی اور وہ آئندہ ماہ پیا گھر سدھار جائیں گی۔

دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے کھل کر محبت کا اظہار بھی نہیں کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے کھل کر محبت کا اظہار بھی نہیں کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024