• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

میکسیکو: ہائی وے پر ٹرک کی گاڑیوں سے ٹکر، 19 افراد ہلاک

شائع November 7, 2021
حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب ہائی وے پر قائم ایم ٹول بوتھ پر کارگو ٹرک کئی گاڑیوں سے ٹکرایا، رپورٹ - فائل فوٹو:رائٹرز
حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب ہائی وے پر قائم ایم ٹول بوتھ پر کارگو ٹرک کئی گاڑیوں سے ٹکرایا، رپورٹ - فائل فوٹو:رائٹرز

میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کو وسطی شہر پیوبلا سے ملانے والی ہائی وے پر ہفتے کے روز ایک حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب ہائی وے پر ایک ٹول بوتھ پر ایک کارگو ٹرک کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

ٹرک کے ٹکرانے کے بعد چند گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔   مزید پڑھیں: کوہستان بس سانحہ محض حادثہ تھا، دہشت گرد حملہ نہیں، شاہ محمود قریشی

میکسیکو کا وفاقی ادارہ برائے روڈز اینڈ برجز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیمپو لے کر جانے والے ٹرک کے بریک ٹول بوتھ اور پھر گاڑیوں سے ٹکرانے سے قبل فیل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

ادھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں حادثے میں ملوث چند گاڑیوں کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب کہ ٹول بوتھ کے قریب موجود دیگر گاڑیاں مکمل طور پر تباہ دکھائی دیں۔

میکسیکو کی وفاقی ہائی وے اتھارٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹول بوتھ کو عبور کرتے وقت ٹرک 6 گاڑیوں سے ٹکرایا جس کی وجہ سے 19 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جبکہ مرنے والوں میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے کار میں سوار 4 نوجوان جاں بحق

بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ حادثے میں ملوث گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے کام کررہے ہیں اور ہائی وے کے اس حصے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ110 کلومیٹر طویل اس ہائی وے کو بڑی تعداد میں کارگو ٹرک استعمال کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024