• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حبا بخاری کا جلد شادی کا عندیہ

شائع November 6, 2021
جلد پیا گھر سدھار جاؤں گی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
جلد پیا گھر سدھار جاؤں گی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

’دیوانگی، یہ عشق ہے، ہارا دل، تڑپ اور بے رخی‘ سمیت دیگر ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی حبا بخاری نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد پیا گھر سدھار جائیں گی۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے شادی سے متعلق بھی جواب دیا اور تصدیق کی کہ وہ جلد رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں ملک سے باہر ہیں اور ترکی و دبئی میں ہونے والے ایوارڈز شوز میں شرکت کریں گی جب کہ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ خیبر پختونخوا (کے پی) کا علاقہ سوات گھوم چکی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

زیادہ تر مداحوں نے ان سے سوال کرنے کے بجائے ان کی اداکاری اور خوبصورتی کی تعریف کی، تاہم کچھ افراد نے ان سے شادی سے متعلق بھی پوچھا۔

ایک مداح نے انہیں تجویز دی کہ وہ شادی سے متعلق پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب نہ دیں، کیوں کہ ان کے جواب کو بنیاد بنا کر ویب سائٹس اور میڈیا والے لوگ خبریں لگائیں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟ جس پر انہوں نے قسم کھاکر کہا کہ وہ کسی ’لڑکے‘ سے ہی شادی کریں گی۔

ایک اور شخص نے بھی ان سے ایسا ہی سوال کیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ لڑکے سے ہی شادی کرنے جا رہی ہیں۔

شادی کب کر رہی ہیں کہ سوال پر انہوں نے مختصر جواب دیا کہ وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی، تاہم انہوں نے مزید وضاحت نہیں کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس سے قبل انہوں نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں بھی مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اب سنگل نہیں ہیں، وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور جلد شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے اس وقت بھی واضح نہیں کیا تھا کہ ان کے تعلقات کن سے ہیں یا وہ کس سے منگنی کرنے جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے بتایا تھا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی، سب سے پہلے مداحوں کو بتائیں گی۔

اداکارہ نے پچھلے ماہ اکتوبر میں بھی انسٹاگرام پر جوابات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے پچھلے ماہ اکتوبر میں بھی انسٹاگرام پر جوابات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گی—اسکرین شاٹ

حبا بخاری کی منگنی یا شادی سے متعلق گزشتہ ماہ سےہی چہ مگوئیاں ہیں اور خبریں ہیں کہ اداکارہ سال کے اختتام تک رشتے میں بندھ جائیں گی، تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

زیادہ تر سوشل میڈیا پیجز کے مطابق رواں سال کے اختتام تک حبا بخاری منگنی کریں گی اور سال 2022 کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024