• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے‘، طلاق کی افواہوں پر عامر لیاقت کا ردعمل

شائع November 6, 2021
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اب بھی میری بیوی ہے۔

چند روز قبل ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹاکر والد کا نام دوبارہ لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

مذکورہ افواہوں کے بعد عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت نے دوسری اہلیہ طوبیٰ سے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا

ویڈیو میں سیدہ طوبیٰ، عامر لیاقت کے ساتھ موجود ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر رو روکر عامر لیاقت کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔

عامر لیاقت نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ’یہ اب بھی میری بیوی ہے‘۔

عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کا نام ہٹاکر دوبارہ اپنے والد کا نام لگانے کی وضاحت دی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کیوں شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ لگا والد کا نام ہٹاکر اپنے شوہر کا نام لگا لیتی ہیں؟

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ طوبیٰ نے میرے نظریے کو اپنایا اور میرے ہی کہنے پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا۔

ساتھ ہی انہوں نے سیدہ طوبیٰ کے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ ان کے دوست بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دونوں کے لیے بہت خوش ہیں اور دونوں کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے چند روز قبل اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام تبدیل کرکے دوبارہ والد کا نام لگالیا تھا۔

جس کے بعد ان کا نام تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر’سیدہ طوبیٰ عامر’ کی جگہ ’سیدہ طوبیٰ انور‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز سبزواری اور طوبیٰ انور کا ڈراما ’یہ عشق سمجھ نہ آئے‘

اس سے قبل رواں برس جون میں بھی عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عامر لیاقت کی تمام تصاویر بھی ہٹادی تھیں۔

عامر لیاقت نے ماڈل و اداکارہ طوبیٰ عامر سے 2018 میں شادی کی تھی۔

خود سے کئی سال کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جب کہ ان کے بچوں نے بھی انہیں طعنے دیے تھے۔

دوسری شادی کے بعد عامر لیاقت کی پہلی شادی ختم ہوگئی تھی اور ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔

عامر لیاقت اور طوبیٰ نے 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر لیاقت اور طوبیٰ نے 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024