• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گوگل کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون آئندہ سال پیش کیے جانے کا امکان

شائع November 5, 2021
پکسل 6 پرو — فوٹو بشکریہ گوگل
پکسل 6 پرو — فوٹو بشکریہ گوگل

کئی برسوں تک پروٹوٹائپس پر کام کرنے کے بعد گوگل کی جانب سے پہلا فولڈ ایبل پکسل فون 2022 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق اس فون کا کوڈ نیم پیپیٹ ہے اور اس کا عندیہ گوگل کیمرا اے پی کے کی گہرائی میں جانے سے ملا۔

اس فولڈ ایبل فون کے ڈیزائن یا فیچرز کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو موجود نہیں مگر اے پی کے میں کیمرا سیٹ اپ کے میں کچھ چیزیں موجود ہیں۔

اس کا مین کیمرا 12.2 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا جو گوگل کی جانب سے پکسل 3 سے پکسل 5 فونز میں استعمال کیا گیا۔

اسی طرح اس میں وہی 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہوگا جو موجودہ پکسلز فونز کا حصہ ہے جبکہ فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا اور وہ دونوں 8 میگا پکسل سنسرز ہوں گے۔

یہ دونوں سیلفی کیمرے باڈی کے دونوں جانب ہوں گے تاکہ فونڈ یا ان فولڈ شکل میں بھی سیلفیز لی جاسکیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فولڈ ایبل فون کا بیک کیمرا سیٹ اپ پکسل 6 کے مقابلے میں کمتر ہوگا جس کی وجہ کیمرا سیٹ اپ کی بجائے فولڈ ایبل سسٹم پر زیادہ توجہ دینا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے بھی فولڈ ایبل فونز میں ایس سیریز کے فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں کمتر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

اے پی کے میں پکسل 2022 فولڈ ایبل کے الفاظ بھی موجود ہیں جس سے عندیہ ملتا ہے کہ گوگل کی جانب سے اگلے سے پہلا فولڈ ایبل فون متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے حال ہی میں ٹیبلیٹس اور فولڈ ایبل ڈیوائسز کے لیے ایک اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اینڈرائیڈ 12 ایل نامی یہ آپریٹنگ سسٹم 2022 میں ہی متعارف کرایا جائے گا اور ہوسکتا ہے کہ پہلے پکسل فولڈ ایبل فون کے ذریعے ہی ہی اسے پیش کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024