• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جوکھیو قتل کیس: پی پی پی رکن اسمبلی 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

شائع November 5, 2021
عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا —فوٹو: امتیاز علی
عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا —فوٹو: امتیاز علی

کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس خان جوکھیو کو ٹھٹہ میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں ایک نوجوان کے قتل کے الزام میں تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

میمن گوٹھ کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) خالد عباسی کے مطابق ناظم جوکھیو کی تشدد زدہ لاش جام ہاؤس، جو پی پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی جام اویس کے ملیر میں جام گوٹھ میں فارم ہاؤس سے بدھ کو دوپہر ڈھائی بجے برآمد ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: ملیر میں رکن صوبائی اسمبلی کے فارم ہاؤس سے لاش برآمد

مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے رکن صوبائی اسمبلی اویس اور رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پر اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

گزشتہ روز میمن گوٹھ پولیس نے رکن سندھ اسمبلی اور دیگر کے خلاف 27 سالہ ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا تھا، نوجوان کو ضلع ٹھٹہ میں رکن صوبائی اسمبلی کے مہمان کو نایاب پرندوں کے شکار سے روکنے کی کوشش پر قتل کیا گیا تھا۔

مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

بعد ازاں مقتول کے رشتہ داروں اور جوکھیو برادری کے دیگر افراد نے گھگڑ پھاٹک کے قریب مرکزی نیشنل ہائی وے پر لاش کے ساتھ دھرنا دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے مقتول کی قریبی قبرستان میں تدفین اور دوبارہ دھرنا دے دیا تھا۔

احتجاج میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی، جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما قادر کلمتی، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال، پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما زین شاہ اور سابق رکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ شامل تھے۔

مقتول کے بھائی افضل کا کہنا تھا کہ ‘ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ظالم وڈیرے کو گرفتار نہیں کیا جاتا’۔

—فوٹو:امتیاز علی
—فوٹو:امتیاز علی

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی گزشتہ روز رات گئے میمن گوٹھ تھانے پہنچ گئے اور خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

کمیٹی تشکیل

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ زون ثاقب اسمٰعیل میمن نے واقعے کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی عرفان بہادر کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: رکن اسمبلی کے فارم ہاؤس سے مردہ حالت میں ملنے والے شخص کے لواحقین کا دوسرے روز بھی احتجاج

کمیٹی کے سربراہ کو ہدایت کی گئی ہے پیش رفت پر مبنی رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر جمع کرائیں جب تفتیش مکمل نہیں ہوتی۔

وزیراعلیٰ کی انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعزیت کے لیے مقتول کی رہائش کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات کی۔

مراد علی شاہ نے متاثرہ خاندان یقین دلایا کہ مقدمے میں انہیں انصاف ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو متاثرہ خاندان کو ان کی خواہش کے مطابق مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ناظم جوکھیو کو ویڈیو بنانے پر قتل کیا گیا، حلیم عادل شیخ

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو کو وڈیرے نے قتل کیا جبکہ دوسرے رکن صوبائی اسمبلی نے قنبر شہداد کوٹ میں غریب لوگوں پر اثرانداز ہونے کے لیے اپنی عدالت لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ حکام ناظم کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے نہیں دے رہے تھے اور ہمیں معلوم ہوا تھا اور ہم نے پولیس اسٹیشن میں رابطہ کیا تاکہ مقدمہ درج کرلیا جائے اور پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے۔

حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا کہ پی پی پی رہنما سندھ میں خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، اس طرح کی ذہنیت کے خاتمے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ناظم جوکھیو اور دیگر کو ایک ویڈیو بنانے پر سزا دی گئی ہے’۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024