• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

ضمانت کی شرط کے تحت آریان خان نارکوٹکس فورس میں پیش

شائع November 5, 2021
آریان خان ہر ہفتے نارکوٹکس فورس کی حاضری بھریں گے—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئتر
آریان خان ہر ہفتے نارکوٹکس فورس کی حاضری بھریں گے—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئتر

منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے کیس میں تقریبا ایک ماہ تک قید کاٹنے والے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ضمانت کے بعد نارکوٹکس فورس کے دفتر میں پہلی حاضرے دے دی۔

آریان خان کو ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات کے کیس میں 28 اکتوبر کو 14 شرائط پر ضمانت دی تھی۔

ان کی ضمانت کے لیے رکھی گئی 14 میں سے ایک شرط یہ بھی تھی کہ وہ ہر جمعے کے دن نارکوٹکس فورس کے دفتر میں حاضری دیں گے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ضمانتی شرائط کے تحت ہی آریان خان نے 5 نومبر کو نارکوٹکس فورس کے ہاں پہلی حاضری دی۔

آریان خان دوپہر 12 بجے کے قریب ممبئی میں نارکوٹکس فورس کے دفتر پہنچے اور افسران کو اپنے ہفتے کے معمولات سے متعلق آگاہ کیا۔

آریان خان کی نارکوٹکس فورس کے دفتر کے ہاں حاضری کے موقع پر میڈیا کا جم گفیر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھا اور آریان خان کی انسداد منشیات فورس کے دفتر کی حاضری کو کئی بھارتی چینلز نے براہ راست بھی دکھایا۔

آریان خان 30 اکتوبر کو جیل سے رہا ہوئے تھے، انہیں تین اکتوبر کو نارکوٹکس فورس نے ممئی کے ساحل سے گووا جانے والے کروز سے ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔

ان پر الزام تھا کہ وہ کروز میں ساتھیوں کے ہمراہ منشیات پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے اور ان سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔

آریان خان انسداد منشیات فورس کی حراست سمیت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں مجموعی طور پر 27 دن تک رہے تھے اور ممبئی ہائی کوٹ نے ان کی درخواست ضمانت 28 اکتوبر کو قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کو 25 دن بعد ضمانت مل گئی

عدالت نے انہیں 14 شرائط پر ضمانت دی تھی، جس میں ایک شرط ہر جمعے کے دن نارکوٹکس فورس کے دفتر کی حاضری لگانا تھی۔

ان کی ضمانت کے لیے میڈیا سے بات نہ کرنے، ساتھ میں گرفتار ہونے والے ساتھیوں سے رابطہ نہ رکھنے، انسداد منشیات فورس سے تفتیش کے لیے مکمل تعاون کرنے اور اپنا پاسپورٹ بھی نارکوٹکس فورس کے ہاں جمع کروانے جیسی شرائط رکھی گئی تھیں۔

ان کی دیگر شرائط میں یہ بات بھی شامل تھی کہ وہ نارکوٹکس فورس کی تفتیش پر اثر انداز ہونے کے لیے اثر و رسوخ کا استعمال نہیں کریں گے، ممبئی شہر چھوڑنے سے قبل انسداد منشیات فورس سے اجازت لیں گے اور ہر جمعے کے دن نارکوٹکس فورس کے دفتر حاضری بھی دیں گے۔

انہیں عدالت نے ہدایت کی تھی کہ اگر انہوں نے 14 شرائط میں سے زیادہ تر شرائط کی خلاف ورزی کی تو ان کی ضمانت منسوخی کے لیے نارکوٹکس فورس کو درخواست دینے کا حق حاصل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025