• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 4 روپے کا اضافہ

شائع November 5, 2021
پیٹرولیم لیوی میں اضافہ 5 نومبر سے نافذ العمل ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
پیٹرولیم لیوی میں اضافہ 5 نومبر سے نافذ العمل ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کردیا جس کے باعث قیمتیں ریکارڈ ترین سطح پر جاپہنچیں۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں فی لیٹر 4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور پیٹرول پر لیوی بڑھا کر 9 روپے 62 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 9 روپے 14 پیسے کردی گئی ہے۔

اس سے قبل پیٹرول پر 5 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 5 روپے 14 پیسے لیوی نافذ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رات گئے اچانک 8.14 روپے کا اضافہ

علاوہ ازیں مٹی کے تیل پر بھی 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر لیوی عائد کردی گئی البتہ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی کی شرح صفر ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں اضافہ آج (5 نومبر) سے نافذ العمل ہے۔

خیال رہے کہ رواں مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک 9 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔

15 جون کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات مجموعی طور پر 37 روپے 26 پیسے تک مہنگی کی گئیں۔

مزید پڑھیں: پیٹرولم مصنوعات میں اضافہ: مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کی حکومت پر کڑی تنقید

اس میں پیٹرول کی قیمت میں 37 روپے 26 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) فی لیٹر 31 روپے 86 پیسے مہنگا کیا گیا۔

علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں فی لیٹر 36 روپے 42 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 36 روپے 53 پیسے بڑھائی گئی۔

15 جون 2021 سے اب تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108 روپے 56 پیسے سے بڑھا کر 145 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے سے بڑھا کر 142 روپے 62 پیسے کردی گئی۔

علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے سے بڑھا کر 116 روپے 3 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 77 روپے 65 پیسے سے بڑھا کر 114 روپے 7 پیسے کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024