• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد ائیرلائنز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے

شائع November 5, 2021
کورونا وائرس کی سفری پابندی ختم ہونے کے باعث مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
کورونا وائرس کی سفری پابندی ختم ہونے کے باعث مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث ہونے والے نقصان کی وصولی کے لیے مقامی اور بین الاقوامی ایئرلائنز نے دبئی، امریکا اور یورپ کے لیے کرایہ تقریباً دگنا کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایئرلائن حکام کی جانب سے بتائی گئی کرایوں میں بے تحاشا اضافے کی وجوہات میں دیگر ممالک میں کورونا وائرس کی پابندی ہٹنے کے بعد مسافروں کی بڑی تعداد میں آمد، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پالپا ہڑتال: نجی ایئر لائنز کے کرائیوں میں اضافہ

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ایئرلائن کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’دبئی کے لیے اکانومی کلاس کے ریٹرن ٹکٹ کے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) 90 ہزار روپے وصول کر رہی ہے جبکہ غیر ملکی ایئر لائن کا کرایہ تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح برطانیہ کے لیے اکانومی کلاس کا ریٹرن ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہے جبکہ استبنول کا ریٹرن ٹکٹ ایک لاکھ روپے کا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایئرلائنز کے کرایوں میں اتنے زیادہ اضافے کے پیچھے مختلف وجوہات ہیں، جیسے ہی ممالک نے کورونا وائرس سے متعلق سفری پابندیاں ختم کی ہیں دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے مسافروں نے سفر شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کرایوں میں 50 فیصد کمی

عہدیدار نے مزید کہا کہ ایندھن کی قیمت انتہائی بڑھ چکی ہے جبکہ پاکستانی روپیہ تیزی سے اپنی قدر کھو رہا ہے۔

چنانچہ مقامی اور غیر ملکی ایئرلائنز اسے عالمی وبا کے باعث ہوئے نقصانات کو پورا کرنے کے موقع کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔

ایک اور عہدیدار کا کہنا تھا کہ دبئی کے کرایے میں دو گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ دبئی میں جاری ایکسپو 2020 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے اور ایئرلائنز مکمل گنجائش کے ساتھ بُک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ دبئی، ترکی اور دیگر ممالک میں اپارٹمنٹ اور ہوٹلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024