• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بیٹے کی گرفتاری کے بعد راہول گاندھی نے شاہ رخ کو خط لکھا تھا، بھارتی میڈیا

شائع November 4, 2021
کانگریس کے رہنما نے اظہار ہمدردی کے لیے شاہ رخ اور ان کی اہلیہ کو خط لکھا—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر
کانگریس کے رہنما نے اظہار ہمدردی کے لیے شاہ رخ اور ان کی اہلیہ کو خط لکھا—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان کی گرفتاری کے بعد انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے سینیئر رہنما اور رکن لوک سبھا راہول گاندھی نے شاہ رخ خان کو خط لکھ کر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

آریان خان کو انسداد منشیات فورس (نارکوٹکس فورس) نے گزشتہ ماہ تین اکتوبر کو ساتھیوں کے ہمراہ منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بیٹے کی گرفتاری کے بعد جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد شوبز شخصیات نے ہمدردی کا اظہار کیا تھا، وہیں بعض سیاستدانوں نے بھی ان کا ساتھ دیا تھا اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ راہول گاندھی نے بھی بولی وڈ بادشاہ کو اظہار ہمدردی کے طور پر خط لکھا تھا۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق راہول گاندھی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب آریان خان کو عدالتی ریمانڈ پر ممبئی کے آرتھر جیل بھیجا گیا تھا، تب کانگریس کے سابق صدر نے شاہ رخ خان اور گوری خان کو ذاتی خط بھیجا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خط انتہائی ذاتی تھا، جس وجہ اس کی تفصیلات کو بھی خفیہ رکھا گیا اور اسی وجہ سے ہے اس کی معلومات اب بھی سامنے نہیں لائی جا رہی۔

معاملے سے متعلق معلومات رکھنے والے قریبی ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے اپنےخط میں شاہ رخ خان کی اداکاری کے شعبے میں خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ بیٹے کی گرفتاری پر ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

راہول گاندھی نے خط میں شاہ رخ خان کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ سچائی کی فتح ہوگی اور ان کے بیٹے کو انصاف ملےگا۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان 27 دن بعد جیل سے رہا

کانگریس کے رہنما نے خط میں آریان خان کی گرفتاری احساس ندامت کا اظہار بھی کیا اور شاہ رخ خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

راہول گاندھی نے اپنے خط میں بھی یہ بھی لکھا کہ ’سچائی کو زیادہ دن تک قید میں نہیں رکھا جا سکتا جب کہ کسی بھی بچے کے ساتھ آریان خان کے ساتھ کیے گئے رویے جیسا رویہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔

راہول گاندھی نے شاہ رخ خان کو 14 اکتوبر کو خط بھجوایا تھا مگر اس کی معلومات 3 نومبر کو سامنے آئی۔

آریان خان انسداد منشیات فورس کی حراست سمیت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں مجموعی طور پر 27 دن تک رہے تھے اور ممبئی ہائی کوٹ نے ان کی درخواست ضمانت 28 اکتوبر کو قبول کی تھی۔

آریان خان کو تین اکتوبر کو دیگر 8 ساتھیوں کے ہمراہ ممبئی کے ساحل سے گووا جانے والے کروز میں سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام تھا کہ وہ کروز میں ساتھیوں کے ہمراہ منشیات پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے اور ان سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024