• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مداحوں کو خوش کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئےکار لاتا ہوں، اذان سمیع خان

شائع November 4, 2021
گلوکار کے مطابق ان کا گانا ’ایک لمحہ‘ جلد ریلیز ہوگا—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکار کے مطابق ان کا گانا ’ایک لمحہ‘ جلد ریلیز ہوگا—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار، موسیقار و اداکار اذان سمعیع خان نے کہا ہے کہ مداحوں کو خوش کرنا ان کی زندگی کا مقصد اور وہ ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کرتے ہیں۔

حال ہی میں اذان سمعیع خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی جوابات دیے۔

گلوکار نے اپنی فلائیٹ ایک گھنٹے تک ملتوی ہونے کے دوران مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اپنی عمر سے متعلق بھی وضاحت کی اور یہ بھی بتایا کہ انڈسٹری میں ان کے کون بہترین دوست ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

زیادہ تر مداحوں نے ان سے آنے والے میوزک ایلبم سے متعلق سوالات کیے، جس پر گلوکار نے بتایا کہ ابھی وہ اپنے ایلبم ’عشق لا‘ کے گیتوں کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔

گلوکار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’عشق لا‘ کے ایلبم کا اگلا گانا ’ایک لمحہ‘ ہوگا جو جلد ہی ریلیز ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اذان سمیع خان نے واضح کیا کہ ان کی عمر 27 برس ہے اور ان کا اسٹار ’جیمنی‘ (جوزا) ہے، جس وجہ سے ان کی شخصیت میں بھی تخلقیت، حساسیت، جذباتیت اور تنہائی پسند جیسی عادتیں موجود ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پسندیدہ موسیقار کے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے پسندیدہ موسیقاروں کی فہرست طویل ہے، تاہم انہوں نے سب سے زیادہ پسندیدہ موسیقاروں کے نام بھی لکھے۔

انہوں نے متعدد امریکی، برطانوی و یورپی موسیقاروں سمیت برصغیر کے موسیقار ’آر ڈی برمن، جے کشن، انفاک، ایم جے، ای ڈی شرن، کرس مارٹن اور جان لینن‘ کے نام بھی لکھے۔

انہوں نے سب سے زیادہ پسندیدہ موسیقاروں میں کسی پاکستانی موسیقار کا نام نہیں لکھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک مداح نے ان سے مداحوں کے لیے ایک جملہ بولنے کی فرمائش کی،جس پر انہوں نے لکھا کہ ان کے لیے مداح ہی ان کی سب سے بڑی دولت ہیں اور وہ انہیں خوش رکھنے یا دیکھنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئےکار لاتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مداح ہمیشہ سے ہی ان کی سب سے بڑی ترجیح رہے ہیں اور وہ ہمیشہ ان سے محبت کرتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بچپن کے دوست ہی انڈسٹری کے سب سے بہترین دوست ہیں، کیوں کہ وہ بھی اسی کا حصہ ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ان کا بیٹا اذلان اتنا بدتمیز کیوں ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بچپن میں انہیں ’چھترول‘ نہیں پڑے۔

ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ اگر انہیں ماضی کی زندگی سے ایک دن دوبارہ جینے کا آپشن دیا جائے تو وہ کیا کریں گے؟ جس پر انہوں نے اپنے بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

سوالوں جوابوں کے دوران کئی لوگوں نے ان کے گانوں کی تعریفیں بھی کیں اور انہوں نے بھی مداحوں سے محبت کا اظہار کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024