• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اشنا شاہ، وجاہت رؤف کے نئے پروجیکٹ میں اداکاری کریں گی

شائع November 4, 2021
اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اپنے آنے والے پروجیکٹ سے متعلق بتایا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اپنے آنے والے پروجیکٹ سے متعلق بتایا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اشنا شاہ جو اب دنوں ڈراما سیریل ’آخر کب تک‘ میں نظر آ رہی ہیں جلد ہدایت کار وجاہت رؤف کے آنے والے پروجیکٹ ’آئیز آن دا پرائز‘ میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اپنے آنے والے پروجیکٹ سے متعلق بتایا۔

انہوں نے وجاہت رؤف کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’آئیز آن دا پرائز‘ کے سیٹ پر ڈائریکٹر اور رائٹر وجاہت رؤف کے ساتھ موجود ہوں، اس پروجیکٹ کی ہدایات وجاہت رؤف دیں گے‘۔

اشنا شاہ نے بتایا کہ ان کا آنے والا پروجیکٹ مذکورہ نام سے منسوب ناول پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ خوبصورت سفینہ دانش الٰہی کے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے اور میں اس میں اداکاری کے لیے پرجوش ہوں‘۔

وجاہت رؤف نے بھی انسٹاگرام پر اپنے پروجیکٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ باصلاحیت اشنا شاہ کے ساتھ کچھ دلچسپ آنے والا ہے‘۔

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ’آئیز آن دا پرائز‘ فلم ہے ڈراما یا ویب سیریز۔

یہ ناول 3 خواتین شیزرے، مناہل اور حنا کے گرد گھومتی ہے جس میں دوستی اور مسابقت کی ایک غیر معمولی کہانی میں انسانی تعلقات کو گہرائی سے بیان کیا گیا ہے۔

ناول کی ڈسکرپشن کے مطابق تینوں خواتین رازوں، عدم تحفظ اور دھوکہ دہی جیسے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے توجہ اپنے مقصد پر مرکوز کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024