• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان میں ٹویوٹا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

شائع November 4, 2021
ان کا کہنا تھا کہ اس سے ہماری آئی ایم وی میں اضافہ 22 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا— فائل فوٹو: ٹویوٹا
ان کا کہنا تھا کہ اس سے ہماری آئی ایم وی میں اضافہ 22 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا— فائل فوٹو: ٹویوٹا

پاکستان میں ٹویوٹا کی کاریں بنانے والے انڈس موٹرز کی جانب سے آئندہ دونوں میں کاروں کی قیمت میں 5 سے6 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، اس بات کی نشاندہی انڈس موٹرز کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) علی اصغر جمالی نے کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’اس سےقبل گزشتہ سال اپریل میں ہماری گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جب زرمبادلہ کی شرح ایک ڈالر پر 160-161 روپے تھی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت زرمبادلہ کی شرح میں کم تھی، اب بین الاقوامی خام مال کی اور فریٹ کی کرائے میں اضافے کی وجہ سے آلات بنانے والے والوں (او ای ایم ایس) پر دباؤمیں اضافہ ہوا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: نئی آٹو پالیسی کے بعد مختلف کمپنیوں کا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

مارچ 2020 سے اب تک اسٹیل کی قیمت میں 215 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، اکتوبر 2021 میں ایلونیم اور تانبا کی فی ٹن قیمت بالترتیب 3 ہزار اور 10 ہزار ڈالرز پر پہنچ چکی ہے۔

علی اصغر جمالی کا کہنا تھا کہ ’ہم قیمتوں میں اضافے سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں کہ یہ اضافہ ایک مرحلے یا 2 مرحلوں میں کیا جائے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم خریدار کی آسانی پر بھی غور کر رہے ہیں جو پہلے ہی اپنی گاڑیاں بک کروا چکے ہیں اور ان کی ترسیل نومبر اور دسمبر میں کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں کاروں پر ٹیکس کی نمایاں کمی کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ سیل میں اضافہ کیا جائے جس کی وجہ سے او ای ایمز پر مالیاتی بوجھ کے باوجود قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو افسر آئندہ سال اپنی کمپنی کی پروڈیکشن میں مزید اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں: آٹو اسمبلرز گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کرنے کو تیار

ان کا کہنا ہے کہ ’ ہم نے حال ہی میں ایک تقریب میں سنگ میل کی بنیاد رکھی جس کے تحت ہم اسپورٹ اور کمرشل گاڑیوں کے ساتھ اپنی پروڈیکشن وسیع کرنے جارہے ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس سے ہماری آئی ایم وی میں اضافہ 22 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا‘۔

ٹوئیٹا کی جانب سے حال ہی میں پاکستان میں مقامی پیداوار کے لیے ہائبریڈ الیکٹرونک گاڑیوں (ایچ ای وی) میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری مطلب مقامی سطح پر پرزے تیار کرنا، پلانٹ وسیع کرنا اور پہلی ایچ ای وی بنانے کی تیاری کرنا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا کی نئی ڈبل کیبن گاڑی پاکستان میں پیش

ان کا کہنا تھا کہ حکومت لو کاربن موبیلیٹی کے مراعات فراہم کر چکی ہے’ ہمارا ماننا ہے کہ مضبوط ہائبریڈ پاکستان میں عوام کے لیے الیکٹریفیکیشن حاصل کرنے تجربہ اور پائیدار حل ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان جلد میں اپنے صارفین کے لیے مؤثر فورتھ جنریشن ایچ ای وی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024