• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

روس کی سنگل ڈوز ویکسین کووڈ کے خلاف بہت مؤثر قرار

شائع November 3, 2021
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

روس کی ایک خوراک والی اسپوٹنک لائٹ ویکسین استعمال میں محفوظ اور ٹھوس مدافعتی ردعمل پیدا کرتی ہے بالخصوص ان افراد میں جو پہلے ہی کووڈ 19 کا سامنا کرچکے ہوتے ہیں۔

یہ بات اس ویکسین کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے ٹرائلز کے نتائج میں سامنے آئی۔

یہ 2 خوراکوں والی اسپوٹنک وی ویکسین کا ایک خوراک والا ورژن ہے جس کو پہلے ہی روس میں عام استعمال کیا جارہا ہے۔

طبی جریدے دی لانسیٹ میڈیکل جرنل میں ٹرائلز کے نتائج شائع ہوئے۔

مگر اب پہلی بار کسی معروف طبی جریدے میں اس پر ہونے والی ابتدائی تحقیق کے نتائج شائع ہوئے ہیں جس کا مقصد اسے دیگر ممالک کو فروخت کرنا ہے۔

گمالیا انسٹیوٹ کے ماہرین نے اس ویکسین کو تیار کیا ہے۔

ان ماہرین نے سینٹ پیٹرزبرگ کے 18 سے 59 سال کی عمر کے 110 رضاکاروں کو ٹرائلز کا حصہ بنایا تھا جن کو یہ ویکسین جنوری 2021 میں استعمال کرائی گئی تھی۔

ان رضاکاروں میں ویکسین کے مضر اثرات اور مدافعتی نظام کے ردعمل کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

ٹرائل میں دریافت ہوا کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کی اوریجنل قسم کو ناکارہ بنا دیتی ہے جبکہ ایلفا اور بیٹا اقسام کے خلاف اس کی افادیت معمولی سی کم ہوتی ہے۔

روس نے پہلے بتایا تھا کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اسپوٹنک لائٹ کورونا کی قسم ڈیلٹا کے خلاف 70 فیصد تک مؤثر ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اسپوٹنک لائٹ نہ صرف پرائمری ویکسینیشن کے لیے زیرغور لایا جانا چاہیے بلک یہ بوسٹر ڈوز کے طور پر بھی کارآمد ٹول ثابت ہوسکتی ہے۔

حال ہی میں روس کے وزیر صحت نے کہا تھا کہ وزارت صحت نے ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کے مدنظر اسپوٹنک لائٹ کو صرف بوسٹر کے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسپوٹنک لائٹ کو روس میں 6 مئی کو کلینکل استعمال کے لیے منظوری 6 ہزار رضاکاروں پر ہونے والے ٹرائل کے تیسرے مرحلے کے نتائج پر دی گئی تھی۔

اس موقع پر رشین ڈائریکٹ انوسٹیمنٹ (آر آئی ڈی ایف) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسپوٹنک لائٹ بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے 79.4 فیصد مؤثر ہے، جبکہ 2 ڈوز والی اسپوٹنک 5 ویکسین کی افادیت 91.6 فیصد ہے۔

اس نئی ویکسین کی افادیت کا نتیجہ 5 دسمبر 2020 سے 15 اپریل 2021 کے دوران ویکسینیشن سے حاصل کیا گیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ ویکسین نہ صرف روس بلکہ دیگر ممالک میں ویکسینیشن کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024