• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گلوکارہ کارڈی بی پہلی مرتبہ امریکن میوزک ایوارڈز کی میزبانی کریں گی

شائع November 3, 2021
ایوارڈز کی تقریب 21 نومبر کو منعقد ہوگی—فائل فوٹو: اے پی
ایوارڈز کی تقریب 21 نومبر کو منعقد ہوگی—فائل فوٹو: اے پی

اپنے کیریئر کے دوران 5 مرتبہ امریکن میوزک ایوارڈز حاصل کرنے والی امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ اب ان ایوارڈز کی میزبانی کریں گی۔

امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کارڈی بی 21 نومبر کو لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی امریکن میوزک ایوارڈز کی میزبانی کریں گی۔

ایوارڈز کی ایگزیکٹو پروڈیوسر جیسی کولنز نے ایک بیان میں کہا ’ ہم بہت پرجوش ہیں کہ کارڈی بی امریکن میوزک ایوارڈز میں پہلی بار میزبان کے طور پر فرائض انجام دیں گی۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ کارڈی بی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

کارڈی بی نے 2018 میں امریکن میوزک ایوارڈز میں جے بیلون اور بیڈ بنی کے ساتھ ’آئی لائیک اِٹ‘ پر پرفارم کیا تھا۔

انہوں نے امریکن میوزک ایوارڈز میں آخری پرفارمنس کے دوران بھی تاریخ رقم کی تھی اور دو بار فیورٹ ہپ ہاپ سانگ کا اعزاز جیتنے والی پہلی خاتون ریپر بنی تھیں۔

رواں برس اولیویا روڈریگو، بہترین آرٹسٹ اور نئے فنکار سمیت 7 کیٹیگرز میں نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

پانچ مرتبہ کے فاتح ویکنڈ کو 6 کیٹیگریز میں نامزد کیاگیا یے جبکہ بی ٹی ایس، آریانا گرانڈے، ڈریک اور ٹیلر سوئفٹ کو آرٹسٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ریگیٹن اسٹار بیڈ بنی، آر اینڈ بی کے نئے رکن گیون اور دوجا کیٹ کو پانچ پانچ کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کارڈی بی نے طلاق لینے کا فیصلہ واپس لے لیا

ٹیلر سوئفٹ جو فی الحال امریکن میوزک ایوارڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے والی گلوکارہ ہیں انہیں فیورٹ پاپ البم سمیت 3 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

امریکن میوزک ایوارڈز نے رواں برس نئی کیٹیگریز متعارف کروائی ہیں جن میں پسندیدہ ٹرینڈنگ گانا، پسندیدہ گوسپیل آرٹسٹ اور پسندیدہ لاطینی جوڑی یا گروپ شامل ہیں۔

2020 میں ہلاک ہونے والے ریپر پاپ اسموک کو 3 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے، جن میں پسندیدہ ہپ ہاپ البم اور پسندیدہ ہپ ہاپ آرٹسٹ شامل ہیں، اور انہیں ممکنہ طور پر پہلا ایوارڈ بعداز مرگ دیا جائےگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024