• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

70 سے 125 سی سی کی چینی موٹر سائیکلوں کی قیمت اضافہ

شائع November 3, 2021
اٹلس ہونڈا نے یکم نومبر سے موٹر سائیکل کی قیمت میں 4 ہزار سے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا  تھا— فائل فوٹو:اے پی پی
اٹلس ہونڈا نے یکم نومبر سے موٹر سائیکل کی قیمت میں 4 ہزار سے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا— فائل فوٹو:اے پی پی

کراچی: بائیک اسمبلر نے 70 سے 125 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک کے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ ہفتے 8 نومبر سے ہوگا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار نامی برانڈ کی موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے اسمبلر میمن موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم ایم پی ایل) نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ ایلومینیم شیٹ میٹل، پلاسٹک اور دیگر پارٹس کی قیمتیں بڑھنے کو قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک ماہ بعد پھر اضافہ

اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے یکم نومبر سے موٹر سائیکل کی قیمت میں 4 ہزار سے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا تھا۔

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ کے غیر مؤثر نظام کے باعث موٹر سائیکل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔

حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث موٹرسائیکل اسمبلرز 94 فیصد پارٹس مقامی سطح پر تیار کیے جانے کے باوجود شرح تبادلہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

پاکستان ادارہ شماریات ( پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹو وہیلر گاڑیوں کی مکمل اور نیم تیار شدہ کٹس کی برآمدات میں 69 فیصد اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024