• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شہریار منور، دپیکا پڈوکون کا دبئی میں ایک ساتھ ڈنر

شائع November 3, 2021
دونوں اداکاروں کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
دونوں اداکاروں کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور اور بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ایک ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہے۔

دونوں اداکاروں کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر سے متعلق کہا جارہا ہے کہ دونوں نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر دبئی میں کسی مقام پر ڈنر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: جاوید شیخ کی راکھی ساونت کے ہمراہ ویڈیو وائرل

وائرل ہونے والی اس تصویر میں دپیکا پڈوکون کو سیاہ رنگ کا لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شہریار منور نے نیلے رنگ کی شرٹ اور سفید جینس پہنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر سے متعلق شہریار منور نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

شہریار منور اور دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں دبئی میں ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس ایوارڈز‘ کی تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں متعدد پاکستانی و بھارتی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم فیئر مڈل ایسٹ: پاکستانی، بھارتی و مشرق وسطیٰ کے اداکاروں کے ایک ساتھ جلوے

مذکورہ ایوارڈز تقریب میں پاکستانی و بھارتی شوبز شخصیات کے علاوہ مشرق وسطی ممالک کے اداکار و گلوکار بھی شریک ہوئے تھے۔

شہریار منور نے اپنی مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہریار منور اور دپیکا پڈوکون کی وائرل ہونے والی یہ تصویر انہی ایوارڈز کی تقریب کے بعد کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024