• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

آئی فونز میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع November 2, 2021
آئی فون 13 پرو میکس — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 13 پرو میکس — فوٹو بشکریہ ایپل

آئی فونز میں بہت جلد ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ ہورہا ہے اور وہ ہے گاڑی کے حادثے کو ڈیٹکٹ اور خودکار طور پر ایمرجنسی سروس سے رابطہ۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے کریش ڈیٹکشن کا فیچر آئی فونز اور ایپل واچز کے لیے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

یہ فیچر ممکنہ طور پر ایپل ڈیوائسز میں موجود ایکسلرو میٹر سنسرز استعمال کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے اس فیچر پر کئی برسوں سے کام کیا جارہا ہے اور اس کی آزمائش حقیقی دنیا میں بھی کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے آئی فون اور واچ صارفین کے شیئر ڈیٹا کو اکٹھا کیا گیا اور اس میں ایک کروڑ سے زیادہ مشتبہ ٹریفک حادثات کو ڈیٹکٹ کیا گیا، جن میں سے 50 ہزار سے زیادہ واقعات کے بعد 911 کو کال کیا گیا۔

ایپل نے اس ڈیٹا کو استعمال کرکے اپنے کریش ڈیٹکشن الگورتھم کو بہتر بنایا کیونکہ ایمرجنسی سروس سے رابطہ کسی سنگین حادثے کی تصدیق کرتا ہے۔

ویسے یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب کسی کمپنی کی جانب سے اس فیچر پر کام کیا گیا ہو۔

اس سے قبل گوگل نے پکسل 3 اور پکسل 4 میں اس سے ملتا جلتا فیچر پرسنل سیفٹی ایپ کے نام سے متعارف کرایا تھا۔

یہ فیچر اس وقت متحرک ہوتا جب صارف کی گاڑی کا حادثہ ڈیٹکٹ ہوتا اور پھر ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کرتا۔

جنرل موٹرز کی جانب سے برسوں سے کمپنی کی گاڑیوں میں کئی برسوں سے ایسی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اس سے قبل ایپل نے فال ڈیٹکشن نامی فیچر ایپل واچ 4 سیریز میں متعارف کرایا تھا، جو اس وقت خودکار طور پر ایمرجنسی سروسز اور صارف کے رشتے داروں سے رابطہ کرتا ہے جب صارف کی جانب سے ایک مخصوص وقت تک ایک پروموٹ پر ردعمل ظاہر نہیں کیا جاتا۔

رپورٹ کے مطابق اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ نیا فیچر 2022 میں آئی فون اور ایپل واچز کا حصہ بن سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024