• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شلپا شیٹی کے شوہر نےاپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

شائع November 2, 2021
جیل سے رہائی کے بعد راج کندرا کسی عوامی مقام پر نظر نہیں آئے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جیل سے رہائی کے بعد راج کندرا کسی عوامی مقام پر نظر نہیں آئے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والے بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارتی بزنس مین راج کندرا نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردئیے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیل سے رہائی کے بعد راج کندرا کسی عوامی مقام پر نظر نہیں آئے۔

حال ہی میں شلپا شیٹی کو اپنے بچوں ویان اور سمیشا کے ساتھ علی باغ جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ ان کے شوہر ان کے ساتھ موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: ’فحش فلمیں‘ بنانے کا کیس: راج کندرا کی ضمانت منظور

اور اب راج کندرا نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کردیے ہیں مگر ان کے اکاؤنٹس بند کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب اداکارہ شلپا شیٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فعال ہیں۔

خیال رہے کہ راج کندرا کو ممبئی پولیس نے رواں برس 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور ماڈلز کو بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت دائر کردہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

اداکارہ نے دو مرتبہ پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیانات میں شوہر کے فحش فلمیں بنانے کے الزامات کو مسترد کیا تھا لیکن ساتھ ہی بتایا تھا کہ وہ اپنے کاموں میں اتنی مصروف تھیں کہ شوہر کی حرکتوں پر نظر ہی نہ رکھ سکیں اور انہیں یہ علم ہی نہ ہوسکا کہ ان کے شوہر فحش فلمیں بنانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی کے شوہر سمیت دو افراد فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی ’وویان انڈسٹریز‘ کے دفاتر کو استعمال کرتے ہوئے فحش فلمیں بنائیں اور ’ہاٹ شاٹ سمیت بولی فیم‘ نامی ایپس پر انہیں اپ لوڈ کیا، جنہیں لندن سے رجسٹرڈ کرواکر چلایا جا رہا ہے۔

راج کندرا پر یہ الزامات بھی ہیں کہ انہوں نے متعدد ماڈلز کو بلیک میل کرکے انہیں فحش فلمیں بنوانے کے لیے مجبور کیا۔

ممبئی ہائی کورٹ نے 20 ستمبر کو ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی جس کے بعد سے وہ جیل سے رہا ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024