• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جاوید شیخ کی راکھی ساونت کے ہمراہ ویڈیو وائرل

شائع November 2, 2021
ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اسے کسی تقریب کے دوران شوٹ کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ
ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اسے کسی تقریب کے دوران شوٹ کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار جاوید شیخ کی بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کے ہمراہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں شوٹ کی گئی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

جاوید شیخ اور راکھی ساونت نے حال ہی میں دبئی میں ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس ایوارڈز‘ کی تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں متعدد پاکستانی و بھارتی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

مذکورہ ایوارڈز تقریب میں پاکستانی و بھارتی شوبز شخصیات کے علاوہ مشرق وسطی ممالک کے اداکاروں و گلوکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم فیئر مڈل ایسٹ: پاکستانی، بھارتی و مشرق وسطیٰ کے اداکاروں کے ایک ساتھ جلوے

اسی تقریب کے دوران ہی راکھی ساونت نے سینیئر اداکار جاوید شیخ سے بھی ملاقات کی، جس دوران انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں۔

جاوید شیخ کے ساتھ راکھی ساونت کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کو پاکستانی اداکار کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو کسی تقریب میں بنائی گئی ہے، جس میں راکھی ساونت سینیئر اداکار جاوید شیخ کی تعریف کرتے ہوئے کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ انہیں بہت پسند ہیں۔

پاکستانی اداکار کے علاوہ راکھی ساونت کی عرب شخصیات کے ساتھ بھی تقریب میں بنائی گئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انہیں عرب لباس پہنے ایک شخص کے ساتھ بھی مزاح کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں انہیں عربی لباس پہنے شخص کے ساتھ ’حبیبی حبیبی ہم نہ سدھریں گے کبھی بھی‘ پر ڈانس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

راکھی ساونت کی وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں انہیں عرب لباس پہنے شخص سے دبئی کا گولڈن ویزا مانگتے ہوئےبھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ راکھی ساونت کی جانب سے گولڈن ویزا کے مطالبے کے بعد عرب لباس پہنا شخص توبہ توبہ کرکے ان سے دور بھاگنے لگتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024