• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وزیراعظم عمران خان مہنگائی سے نمٹنے کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری

شائع November 1, 2021 اپ ڈیٹ November 2, 2021
وزیر اعظم کی جانب سے گزشتہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی منظوری کے بعد سے حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے—فوٹو:ـ ڈان نیوز
وزیر اعظم کی جانب سے گزشتہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی منظوری کے بعد سے حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے—فوٹو:ـ ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ایک کروڑ افراد کے لیے براہ راست بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ بڑے پیکج کا اعلان بہت جلد متوقع ہے۔

مزیدپڑھیں: ٹی ایل پی کو مزید قانون شکنی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، قومی سلامتی کمیٹی

شہباز گل نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ توقع ہے کہ وزیراعظم آئندہ چند روز میں قوم سے خطاب کریں گے اور ملک کی معاشی صورت حال پر عوام کو اعتماد میں لیں گے اور پیکج کی تفصیلات بھی بتائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے گزشتہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی منظوری کے بعد سے حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) سمیت بڑی اپوزیشن جماعتوں نے ملک گیر ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

گزشتہ ماہ منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں ’فوری ریلیف‘ کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی قیمتوں میں ’غیر معمولی اضافے‘ کو معمول کی جانب لے جانے میں کم از کم 5 ماہ لگ سکتے ہیں۔

مزیدپڑھیں: ’حکومت، ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، نگرانی کیلئے کمیٹی قائم‘

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بیان بازی کے حوالے سے نوٹس کو وزیر اطلاعات نے ’غیر منصفانہ‘ قرار دیا۔

شہباز گل نے بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی بشمول وزیراعظم نے اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور جمہوریت میں ہر شخص کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ انتخابات میں بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب براہ راست انتخابات کے ذریعے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اور وعدہ ہے جو وزیر اعظم اور پی ٹی آئی پورا کر رہی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران نے اس سلسلے میں پوری پارٹی کو متحرک ہونے کی ہدایت کی تھی۔

مزیدپڑھیں: لانگ مارچ ختم کرنے کیلئے ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی سے بات چیت جاری ہے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے پنجاب میں امیدواروں کی نامزدگی کا عمل شروع کر دیا ہے اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور دیگر بھی صوبے میں مہم چلا رہے ہیں۔

جب ان سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دھرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو وفاقی وزیر نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے کہہ چکے ہیں کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جلد قوم کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024