• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

دنیا کا پہلا 50 میگا پکسل سیلفی کیمرے والا اسمارٹ فون

شائع November 1, 2021
وی 23 ای ممکنہ طور پر ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ گیز چائنا
وی 23 ای ممکنہ طور پر ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ گیز چائنا

ویسے تو بیشتر اسمارٹ فونز میں بیک کیمروں پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے مگر اب ایسا اسمارٹ فون متعارف ہونے والا ہے جس کا سیلفی کیمرا ہی اس کی جان ثابت ہوگا۔

ویوو وہ کمپنی ہے جس نے دنیا کا پہلا 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا وی 15 پرو کی شکل میں متعارف کرایا تھا۔

اور اب وہ دنیا کا پہلا 50 میگا پکسل سیلفی کیمرا وی 23 ای میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

ویوو نے چند ماہ پہلے وی 21 سیریز کو متعارف کرایا تھا اور اب اپ ڈیٹ ماڈلز پیش کرنے والی ہے مگر وی 22 کی بجائے وی 23 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا۔

اس سیریز کے کتنے فونز ہوں گے ابھی یہ تو معلوم نہیں مگر اس کے ایک فون وی 23 ای کی تفصیلات لیک ہوئی ہیں جن سے طاقتور فرنٹ کیمرے کا عندیہ ملتا ہے۔

لیک میں فون کا ڈیزائن اور دیگر تفصیلات بتائی گئیں جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل tertiary سنسر موجود ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ گیز چائنا
فوٹو بشکریہ گیز چائنا

مگر فون کی خاص بات 50 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا ہی ہوگا اور یہ پہلی بار ہے کہ کسی مڈرینج فون میں اتنا طاقتور سیلفی کیمرا دیا جارہا ہے۔

وی 23 ای میں 4030 ایم اے ایچ کی بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہوگا۔

اس کے علاوہ چہرے سے ڈیوائس ان لاک کرنے کا آپشن بھی ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 12 سے کیا گیا ہے، مگر ہیڈ فون جیک ڈیوائس کا حصہ نہیں۔

لیک کے مطابق یہ فون 435 ڈالرز (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا مگر ابھی اس کے متعارف کرانے کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024