• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

راج کمار راؤ اور پترا لیکھا آئندہ ہفتے شادی کریں گے، بھارتی میڈیا

شائع November 1, 2021
دونوں ایک دوسرے سے تعلقات کا اعتراف بھی کرتے رہے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں ایک دوسرے سے تعلقات کا اعتراف بھی کرتے رہے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکار راج کمار راؤ اور اداکارا پترا لیکھا پال آئندہ ہفتے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک دہائی سے رومانوی تعلقات میں رہنے کے بعد دونوں اداکار رواں ماہ کے دوسرے ہفتے کے آغاز میں ہی شادی کریں گے۔

رپورٹ میں کسی بھی ذرائع کا حوالہ دیے بغیر بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصےسے چہ مگوئیاں تھیں مگر اب تصدیق ہوگئی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ راج کما راؤ اور پترا لیکھا پال کی شادی کی تقریبات کا آغاز 10 نومبر کو ہوگا جو 12 نومبر تک جاری رہیں گی۔

رپورٹ میں دونوں کی شادی کی تقریبات کا مقام بھی نہیں بتایا گیا، تاہم دعویٰ کیا گیا کہ دونوں آئندہ ہفتے نئی زندگی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

دونوں کے درمیان گزشتہ ایک دہائی سے تعلقات ہیں اور دونوں کو انتہائی قریب سے بھی دیکھا جاتا رہا ہے۔

تین سال قبل 2018 میں اداکارہ پترا لیکھا نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا تھا کہ اگرچہ دونوں کا شادی کا ارادہ ہے مگر فی الحال دونوں اپنے کیریئر پر توجہ دینے میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ دونوں کم از کم 5 سال تک شادی نہیں کریں گے، تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ دونوں آئندہ ہفتے ایک ہوجائیں گے۔

اداکارہ پترا لیکھا پال نے 2014 میں ہنسل مہتا کی فلم ’سٹی لائٹس‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب تک ان کی ایک درجن کے قریب فلمیں سامنے آئی ہیں۔

راج کمار راؤ نے 2010 سے پولیٹیکل تھرلر فلم ’رن‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ تین درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

راج کمار راؤ زیادہ تر معاون کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم انہوں نے ایک درجن سے زائد فلموں میں مرکزی کردار بھی ادا کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024