• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘کون کون لے اڑا

شائع November 1, 2021
احسن خان اور مشک کلیم بھی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہے—فوٹو: انسٹاگرام
احسن خان اور مشک کلیم بھی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہے—فوٹو: انسٹاگرام

ہر سال ہونے والے ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی پی پی اے) کی چوتھی سالانہ ایوارڈز تقریب ترکی کے شہر استبول میں 31 اکتوبر کو منعقد ہوئی۔

انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز میں متعدد ٹی وی و فلم کے اداکاروں نے شرکت کی جب کہ معروف گلوکاروں و اداکاروں نے تقریب میں پرفارمنس کرکے چار چاند لگا دیے۔

تقریب میں عثمان خالد بٹ، فیروز خان، حرا مانی اور دیگر اداکار ایوارڈز جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

آئی پی پی اے کی سالانہ چوتھی ایوارڈز تقریب میں شرکت کرنے والی شوبز شخصیات نے انسٹاگرام پر تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جب کہ ایوارڈز جیتنے والے اداکاروں کو ساتھی شخصیات نے مبارک باد بھی پیش کی۔

بیسٹ فلم

فلم کو ’باجی‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا اور اداکارہ میرا نے ایوارڈز وصول کرنے کی تصویر بھی شیئر کی۔

بیسٹ ایکٹر فلم

اداکار خالد عثمان بٹ کو ’باجی‘ فلم میں شاندار اداکاری کرنے پر بہترین فلم اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

بیسٹ فیمیل فلم ایوارڈ

اداکارہ زارا نور عباس کو فلم ’چھلاوا‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بیسٹ اینکر/ ہوسٹ

اداکار و میزبان احسن خان کو سال کے بہترین میزبان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ٹی وی اداکار

اداکار منیب بٹ کو ٹی وی کی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایوارڈ وصولی کے بعد منیب بٹ کی خوشی میں جھومنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

بیسٹ فیمیل ٹی وی ایوارڈ

اداکارہ حرا مانی کو بہترین ٹی وی اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ماڈلنگ

ماڈلنگ کی کیٹیگری میں معروف ماڈل مشک کلیم کو ایوارڈ دیا گیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کولیسٹ سیلیبرٹی ایوارڈ

اداکارہ ہانیہ عامر کو کولیسٹ سیلیبرٹی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہاٹیسٹ سیلیبرٹی ایوارڈ

اداکار علی رحمٰن کو ہاٹیسٹ سیلیبرٹی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سویٹیسٹ سیلیبرٹی ایوارڈ

اداکارہ ایمن خان کو سویٹیسٹ سیلیبرٹی کا ایوارڈ دیا گیا۔

۔

اداکارہ امر خان نے بھی انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے بولڈ انداز میں اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

اداکارہ ایمن خان بھی شوہر کے ہمراہ ایوارڈز تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں ان کے شوہر کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسکرین سے دور رہنے والی اداکارہ حمیمہ ملک نے گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ہمراہ ایوارڈز تقریب میں پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیتے۔

اداکارہ حرا مانی نے بھی ایوارڈز تقریب میں کچھوائی گئی تصاویر شیئر کیں، جس پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024