• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسقاطِ حمل کے موضوع پر بنی فلم سے قرطاج فلم فیسٹیول کا آغاز

شائع November 1, 2021
اس فیسٹیول میں 45 عرب اور افریقی ممالک کی 57 فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا—فوٹو: اے ایف پی
اس فیسٹیول میں 45 عرب اور افریقی ممالک کی 57 فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا—فوٹو: اے ایف پی

شمالی افریقی ملک تیونس کے معتبر فلمی میلے قرطاج فلم فیسٹیول کا آغاز اسقاطِ حمل کے موضوع پر مبنی فلم کی نمائش سے کردیا گیا۔

فلمی میلے میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی افریقی ملک چاڈ کی فلم ’لنگوئی‘ اسقاطِ حمل کی کوشش کرنے والی نوعمر لڑکی کی کہانی پر مبنی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس فیسٹیول میں 45 عرب اور افریقی ممالک کی 57 متنوع فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جن کی اسکریننگ نہ صرف سینما گھروں بلکہ جیلوں اور فوجی بیرکوں میں بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وبا کے باوجود وینس فلم فیسٹیول کا انعقاد

سماجی مسائل میلے کا ایک مشترکہ موضوع ہیں، جس کی افتتاحی فلم ’لنگوئی‘ ہے، اس میں چاڈ کے ہدایت کار مہمت صالح ہارون نے ایک 15 سالہ لڑکی کی کہانی بیان کی ہے جو ایک ایسے ملک میں اسقاط حمل کی خواہاں ہے جہاں اس کی مذمت کی جاتی ہے۔

مہمت صالح ہارون نے کہا کہ ہارون نے کہا کہ انہیں ’ایک ممنوع موضوع‘ سے فلم فیسٹیول کا آغاز کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ فیسٹیول کی جانب سے سیاسی انتخاب ہے، کیونکہ یہ ذیلی صحارائی فلم ہے، جو عرب ممالک اور دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کرتی ہے‘۔

’آئیں خواب دیکھتے ہیں، چلو جیتے ہیں‘ کے نعرے کے تحت یہ فلم فیسٹیول حال ہی میں دارالحکومت تیونس میں شروع ہوا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس فیسٹیول کا مقصد ’فن، تخلیقی صلاحیتوں، سینما اور زندگی کا جشن منانا‘ اور امید کرنا ہے کہ ’افریقہ اور عرب دنیا میں نئے سنیماٹوگرافک رجحانات‘ کو تلاش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مصر: فلم فیسٹیول ہال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

عرب ممالک سے اس فلم فیسٹیول میں حصہ لینے والی فلموں میں مصر، عراق، سعودی عرب، قطر اور یمن کی فلمیں شامل ہیں جبکہ سب صحارا افریقہ سے آنے والی فلموں میں گھانا، مڈغاسکر، مالی، صومالیہ اور جنوبی افریقہ کی فلمیں شامل ہیں۔

دیگر فلموں میں مصری ہدایت کار علی العربی کی 2021 کی فلم ’کیپٹنز آف زاتاری‘ شامل ہے جو اردن میں پناہ گزینوں کے بارے میں جو پیشہ ور فٹبالر بننے کے خواہشمند افراد پر مبنی ہے۔

فیسٹیول میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی جیسیکا بشیر کی 2021 کی فلم ’فایا دائی‘ بھی شامل ہے جس کی کہانی سخت گیر حکومت کے ماتحت نوجوانوں کے خوابوں پر مبنی ہے۔


** یہ خبر یکم نومبر، 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی**

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024