• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

اوپو رینو 7 سیریز کی تفصیلات لانچ سے قبل لیک

شائع October 31, 2021
رینو 7 اور 7 پرو کا ڈیزائن ایسے ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ elespanol
رینو 7 اور 7 پرو کا ڈیزائن ایسے ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ elespanol

اوپو اپنی مقبول رینو سیریز کے نئے اسمارٹ فونز متعارف کرانے کے لیے تیار ہے مگر اس بار پرو پلس ماڈل پیش نہیں کیا جائے گا۔

مگر رینو 7 سیریز کے بارے میں تفصیلات پہلے ہی سامنے آگئی ہیں۔

اس بار کمپنی کی جانب سے رینو 7، رینو 7 پرو اور رینو 7 ایس ای متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

رینو 7 اور 7 پرو کافی حد تک ایک جیسے فونز ہوں گے جن میں 6.5 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا مگر اسٹینڈرڈ ماڈل میں 90 ہرٹز جبکہ پرو ماڈل میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ ہوگی۔

دونوں میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپوٹ کے ساتھ دی جائے گی۔

رینو 7 میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 جبکہ رینو 7 پرو میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی تک اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

دونوں کا کیمرا سیٹ اپ مختلف ہوگا، رینو 7 میں سونی کا تیار کردہ 50 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈٰپتھ سنسنگ کیمرے موجود ہوں گے۔

پرو ماڈل میں سام سنگ کا تیار کردہ 50 میگا پکسل مین کیمرا ہوگا جس کے ساتھ 64 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے دیئے جائیں گے۔

اس کے مقابلے میں رینو 7 ایس ای میں 6.43 انچ کا 90 ہرٹز ریفریش ریٹ ڈسپلے دیا جائے گا۔

فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 920 پراسیسر ہوگا جس کے ساتھ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہوگا جبکہ بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈٰپپتھ سنسر کیمرے موجود ہوں گے۔

رینو 7 ایس ای میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ لیس ہوگی۔

لیک کے مطابق اوپو کی جانب سے رینو 7 سیریز کے فونز نومبر میں کسی وقت متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024