• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جی 20 ممالک نے عالمی ٹیکس اصلاحات کی منظوری دے دی

شائع October 31, 2021
اس کو ’منی انقلاب‘ کا نام دیا گیا جو پہلی مرتبہ 2017 میں پیش کیا گیا تھا —خبررسں ادارے
اس کو ’منی انقلاب‘ کا نام دیا گیا جو پہلی مرتبہ 2017 میں پیش کیا گیا تھا —خبررسں ادارے

روم: جی 20 رہنماؤں نے کم از کم 15 فیصد کارپوریٹ ٹیکس کے عالمی معاہدے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کارپوریٹ ٹیکس سے متعلق معاہدے کو ’تاریخی‘ اقدام قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: جی 20 وزرا ماحولیاتی اہداف پر اتفاق رائے میں ناکام

انہوں نے روم میں جی 20 سمٹ کی سائیڈ لائن میں کہا کہ آج جی 20 ممالک کے سربراہان مملکت نے نئے بین الاقوامی ٹیکس قوانین پر ایک تاریخی معاہدے کی توثیق کی، جس میں کم از کم عالمی ٹیکس شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام یکطرفہ کارپوریٹ ٹیکس لگانے کی نقصان دہ دوڑ کو ختم کر دے گا۔

عالمی جی ڈی پی کے 90 فیصد سے زیادہ کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 136 ممالک نے زیادہ منصفانہ ٹیکس ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ او ای سی ڈی کے ذریعے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور عالمی کارپوریشنوں پر 15 فیصد کم از کم ٹیکس نافذ کیا ہے۔

اس کو ’منی انقلاب‘ کا نام دیا گیا جو پہلی مرتبہ 2017 میں پیش کیا گیا تھا اور اسے امریکی صدر جوبائیڈن کی حمایت حاصل رہی ہے لیکن امریکی قانون سازوں کی مزاحمت کی وجہ سے اس کا اطلاق مقررہ وقت پر نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: جی-20 نے غریب ممالک کی قرضوں کی ادائیگی مزید 6 ماہ کیلئے مؤخر کردی

امریکی انٹرنیٹ کمپنیاں مثلاً گوگل، ایمیزون، فیس بک اور ایپل نے ایسے مقامات یا ممالک کا رخ کیا جہاں انہیں ٹیکس کم سے کم دینا پڑے اور یہ ہی کمپنیاں نئے عالمی ضابطے کا خاص ہدف ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی

علاوہ ازیں گلاسگو میں شروع ہونے والی اہم سی او پی 26 کانفرنس کے موقع پر موسمیاتی تبدیلی پر اجتماعی عزم پر ابھی تک کوئی اتفاق رائے سامنے نہیں آیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعے کے روز رہنماؤں کو خبردار کیا کہ وہ ’مزید اقدام اور مزید کارروائی‘ کا مظاہرہ کریں اور آب و ہوا کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے عدم اعتماد پر قابو پالیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہمارے اقدامات دنیا کو نظر کیوں نہیں آتے؟

اٹلی چاہتا ہے کہ جی 20 ممالک عالمی حدت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کے اقوام متحدہ کے ہدف کی اجتماعی طور پر توثیق کرے۔

دوسری جانب جی 20 کے متعدد اراکین بہت سے اقتصادی ترقی کے مختلف مراحل پر ہیں، 2050 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو صفر تک کم کرنے کا ہدف دیگر اہداف سے متضاد ہے۔

امیر اور غریب ممالک کے درمیان کووڈ 19 -19 ویکسین کی رسائی کے وسیع خلا کو دور کرنے کے لیے کسی نئے وعدے کی توقع نہیں ہے۔

ویکسینشن

لیکن سمٹ کے میزبان، اطالوی وزیراعظم ماریو ڈراگھی نے کہا کہ جی 20 ممالک کو 2022 کے وسط تک عالمی آبادی کے 70 فیصد کو ویکسینٹڈ کرنے کے ڈبلیو ایچ او کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ’ہم سب کچھ کر سکتے ہیں‘۔

ذرائع کے مطابق جس نے سربراہی اجلاس کی بات چیت میں حصہ لیا ’تمام رہنماؤں‘ نے اس ہدف کو حاصل کرنے پر اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024