• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سونیا حسین اور عفان وحید ویب فلم میں ساتھ نظر آئیں گے

شائع October 31, 2021
سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا—فوٹوز: انسٹاگرام
سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا—فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین اور اداکار عفان وحید جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ویب فلم میں نظر آئیں گے۔

سونیا حسین نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا کہ ساتھی اسٹار عفان وحید کے ساتھ میری آنے والی ویب فلم ’لیٹس بریک اپ‘ صرف اردو فلکس پر دیکھیں۔

مزید پڑھیں: سونیا حسین نے بھی اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا

اس ویب فلم کا ٹریلر بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر ریلیز کردیا گیا ہے۔

ٹریلر میں سونیا حسین اور عفان وحید کو ایک دوسرے سے محبت کا اقرار کرتے اور بعدازاں جھٖگڑوں میں الجھتے دکھایا گیا ہے۔

قبل ازیں ویب فلم کے ہدایت کار راؤ ایاز شہزاد نے بھی فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویب فلم کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔

ویب فلم کے عنوان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے جس میں سونیا حسین مزاحیہ کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونیا حسین اور صبا قمر پولیس افسر بننے کو تیار

خیال رہے کہ سونیا حسین آخری مرتبہ نجی چینل ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’سراب‘ اور ’محبت تجھے الوداع‘ میں نظر آئی تھیں۔

سونیا حسین ان دنوں زاہد احمد کے ساتھ ڈراما سیریل ’موڑ مہاراں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ عدنان سرور کے آنے والے ڈرامے میں پولیس افسر کے روپ میں بھی دکھائی دیں گی۔

دوسری جانب اداکار عفان وحید نے نجی چینل آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’شہنائی‘ اور ’پردیس’ میں اداکاری کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024