• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں دوسری مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع

شائع October 30, 2021
دونوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے—فوٹو: انسٹاگرام

یورپی ملک پرتگال کے معروف فٹ بالر 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے تصدیق کی ہے کہ ان کے اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے تعلقات ہیں اور ان کا پہلے بھی ایک بچہ ہے۔

فٹ بالر اور ان کی گرل فرینڈ نے 29 اکتوبر کو انسٹاگرام پوسٹس میں ایک ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ دوبارہ والدین بننے والے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے الٹراساؤنڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

فٹ بالر اور ان کی گرل فرینڈ ماڈل نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی متوقع پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں کب تک بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔

اس سے قبل جولائی 2017 میں بھی دونوں ایک بیٹی کے والدین بنے تھے۔

یو ایس ویکلی میگزین کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کے ہاں جولائی 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے ’الانا‘ رکھا ہے اور اب وہ چار سال کی ہو چکی ہیں۔

اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جون 2017 میں ہی سروگیسی (کرائے کی کوکھ) کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

فٹ بالر نے اس وقت تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی لیکن اعتراف کیا تھا کہ ان کے ہاں بیٹا اور بیٹی سروگیسی کے ذریعے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کے گھر جڑواں بچوں کی آمد

فٹ بالر نے جڑواں بچوں کے نام ’ ایوا اور میتھیو‘ رکھے تھے جب کہ اس سے قبل بھی ان کے ہاں 2010 میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں 2010 میں جس بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اس کا نام انہوں نے ’کرسٹیانو رونالڈو جونیئر‘ رکھا ہے۔

رونالڈو پہلے ہی چار بچوں کے والد ہیں اور انہوں نے تاحال کسی سے باضابطہ شادی بھی نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام
رونالڈو پہلے ہی چار بچوں کے والد ہیں اور انہوں نے تاحال کسی سے باضابطہ شادی بھی نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام

فٹ بالر نے اپنے پہلے بیٹے کی والدہ سے متعلق تاحال کبھی بھی واضح اعلان نہیں کیا، تاہم وہ اس حوالے سے متعدد بار بات کر چکے ہیں کہ ان کے بیٹے کو والدہ سے متعلق تمام تفصیلات کا علم ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کے مطابق جس خاتون نے ان کے پہلے بچے کو جنم دیا، انہوں نے خود اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی اپیل کی تھی۔

مزید پڑھیں: رونالڈو نے ریپ کا الزام لگانے والی خاتون کو لاکھوں ڈالرز دینےکا اعتراف کرلیا

یو ایس ویکلی میگزین کے مطابق جب کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں 2010 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تب ان کے تعلقات روسی خاتون ایرینا شیک سے تھے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا شمار دنیا کے مہنگے ترین اور سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں اور افراد میں بھی ہوتا ہے، وہ اپنے جارحانہ کھیل کی وجہ سے بھی معروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024