• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شوبز شخصیات کو قومی ٹیم کو نظر لگنے کی فکر ستانے لگی

شائع October 30, 2021
قومی ٹیم نے مسلسل تیسری فتح حاصل کی—فوٹو: اے ہی
قومی ٹیم نے مسلسل تیسری فتح حاصل کی—فوٹو: اے ہی

ورلڈ ٹی20 کرکٹ کپ میں قومی ٹیم کی مسلسل تیسری فتح کے بعد جہاں شوبز شخصیات کھلاڑیوں کی تعریفیں کرتی دکھائی دے رہی ہیں، وہیں بعض شخصیات کو قومی ٹیم کو نظر لگنے کی فکر بھی ستانے لگی ہے۔

قومی ٹیم نے 29 اکتوبر کو پڑوسی ملک افغانستان کی ٹیم کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے 27 اکتوبر کو نیوزی لینڈ جب کہ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کو بھی شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

پاکستان کو شکست دینے کے بعد جہاں سیاست دانوں، سماجی شخصیات اور عام افراد نے کھلاڑیوں کی تعریفیں کیں، وہیں شوبز شخصیات نے بھی ان کے عمدہ کھیل کو سراہا، تاہم بعض شخصیات اس بات پر بھی پریشان دکھائی دیں کہ کہیں قومی ٹیم کو نظر نہ لگ جائے۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ افغان کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی اور دونوں ٹیم کے کھیل کو شاندار قرار دیا۔

ساتھ ہی انہوں نےلکھا کہ قومی ٹیم شاندار کھیل اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس سے جلد ہی ان کی تعریفیں ہونےلگی ہیں۔

اداکارہ اشنا شاہ نے بھی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی گھر لانے سے عالمی برانڈز اور ادارے قومی ٹیم کو تسلیم کریں گے۔

سینیئر اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹیم کی تعریف کی اور ساتھ ہی انہوں نے خصوصی طور پر آصف علی کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے آصف علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افغان ٹیم کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے فائنل تک پہنچنے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید نےبھی قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ وہ جو نظم و ضبط اور جوش پاکستانی ٹیم میں دیکھ رہے ہیں، انہیں یہی جوش حالیہ ٹورنامنٹ کی کسی ٹیم میں دکھائی نہیں دیتا۔

ساتھ ہی انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ایک میچ ہار کر اگلے مرحلے میں داخل ہونے سے محروم ہوجاتے ہیں تو وہ ہماری بدقمستی ہوگی۔

اداکارہ کبریٰ خان کو تو پاکستانی ٹیم کی مسلسل تیسری جیت کے بعد قومی ٹیم کو نظر لگ جانے کی فکر ستانے لگی اور انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ قومی ٹیم کی نظر اتارنے کی خواہاں ہیں۔

کبریٰ خان نے ٹوئٹ کی کہ ’ان کا تو دل چاہ رہا ہے کہ وہ خود ہی اپنی ٹیم کی نظر اُتاریں، ایک کے بعد ایک فتح کی وجہ سے کہیں ہماری ٹیم کو کسی کی نظر نہ لگ جائے۔‘

گلوکار و اداکار علی ظفر نے تو آصف علی کی عمدہ کارکردگی پر آڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور ساتھ ہی قومی ٹیم کو مبارک باد بھی پیش کی۔

اداکارہ ریما خان نے بھی قومی ٹیم کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے گرین شرٹس کو مبارک باد پیش کی۔

سینیئر اداکار شان شاہد نے بھی آصف علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی جانب سےلگائے گئے چھکوں کو درج کیا۔

اداکار نور حسن نے بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹیم کی تعریفیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024