• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

شائع October 29, 2021
واقعہ عبداللہ کالج کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر پیش آیا— فوٹو: ڈان نیوز
واقعہ عبداللہ کالج کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر پیش آیا— فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی ضلع غربی ناصر آفتاب نے ڈان کو بتایا کہ واقعہ عبداللہ کالج کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر پیش آیا۔

سینئر پولسی افسر نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا فیول اسٹیشن کے الیکٹرک روم میں ہوا۔

انہوں نے واقعے میں تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ مذکورہ واقعہ ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے دھماکے کی اصل نوعیت کا پتہ کیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرنے والے ایدھی کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق چاروں مرد تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کیا جائے گاجبکہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد پہنچائی جارہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جلد تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں غفلت کے باعث سلنڈر پھٹنے سمیت دھماکے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایگ گھر میں ہونے والے سلنڈر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

رواں سال کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک دکان میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور 2 بجے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024