• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوٹری: وزیراعلیٰ نے مندر میں چوری کا نوٹس لے لیا

شائع October 29, 2021
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چور کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارپے ہیں— فائل فوٹو: ڈان اخبار
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چور کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارپے ہیں— فائل فوٹو: ڈان اخبار

کوٹری میں مندر سے مورتیوں پر موجود زیورات چوری ہونے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ کو معاملے میں پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اجلاس کے دوران انہیں بریفنگ دی گئی کہ پولیس نے جیوفینسنگ شروع کی ہے اور چور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس، مندر کی انتظامیہ کو کارروائی اور پیش رفت سے آگاہ کرتی رہے۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ: مندر سے چوری شدہ مورتیاں کباڑی کی دکان سے بر آمد

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام مندر اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعہ کی مذمت کی۔

اس سے قبل ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ رات کوٹری میں واقع دیوی ماتا کے مندر میں چوری کا واقعہ پیش آیا، جس میں چور نے مندر کی چھت سے داخل ہوکر شوکیس میں موجود مورتیوں پر موجود ہار چوری کرلیے۔

مورتیاں شوکیس میں بند تھیں اور چاندی کے 2 ہار ان پر موجود تھے، دونوں ہاروں کی مالیت 40 ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔

چور نے چندے کے باکس سے 25 ہزار نقد بھی نکالی اور فرار ہوگیا۔

بعد ازاں واقعہ کا علم ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے مندر کے منتظم کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 457، 380، 295 اور 297 کے تحت نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تھر پارکر: قمیتی مورتی چوری کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

جامشورو کے ایس ایس پی جاوید بلوچ کا کہنا تھا کہ مندر کے منتظمین نے شبہ ظاہر کیا کہ مندر کے قریب مقیم مقامی افراد میں سے کوئی شخص واقعے میں ملوث ہے۔

انہوں نے چوری کے دوران مشتبہ شخص کی جانب سے دیوتاؤں یا مندر کی بے حرمتی کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

دریں اثنا صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند ارسانی نے ایس ایس پی کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مندروں کے گرد سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہندو برادری دیوالی کے تہوار کا جشن منانے میں مصروف تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024