• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان، جرمنی کے درمیان قرض ادائیگی میں معطلی کے معاہدے پر دستخط

شائع October 29, 2021
معاہدے پر دستخط پاکستان اور جرمنی کے درمیان 60 سالہ ترقیاتی تعاون کی آئندہ تقریبات کے وقت میں ہوئے ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز
معاہدے پر دستخط پاکستان اور جرمنی کے درمیان 60 سالہ ترقیاتی تعاون کی آئندہ تقریبات کے وقت میں ہوئے ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان اور جرمنی نے ڈیٹ سروس سسپینشن انیشی ایٹو (ڈی ایس ایس آئی) کے تحت 2 کروڑ 62 لاکھ 13 ہزار یورو قرض کی ادائیگی کے معاہدے کی معطلی کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’کے ایف ڈبلیو‘ کے نام سے پہچانے جانے والے جرمن ترقیاتی بینک اور اقتصادی امور ڈویژن نے اپنی اپنی حکومتوں کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے پر دستخط پاکستان اور جرمنی کے درمیان 60 سالہ ترقیاتی تعاون کی آئندہ تقریبات کے وقت میں ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

کے ایف ڈبلیو نے پاکستان سے تعاون برقرار رکھتے ہوئے مستحکم معاشی ترقی کے لیے توانائی، موسم، گورننس، تربیت اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے 60 کروڑ یورو کا مالیاتی تعاون کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے قرض کی ادائیگی سے متعلق وقتی معطلی کی درخواست صحت اور کورونا وائرس کے بحران کے باعث پیدا ہونے والے اقتصادی و سماجی اثرات کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

قرض کی ادائیگی کو معطل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال جون میں مفاہمتی یادداشت پر پیرس میں دستخط کیے گئے تھے۔

ڈی ایس ایس آئی معاہدہ کورونا وائرس کے بعد پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز میں حکومت کو ضروری ریلیف فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، جی 20 کے قرض ریلیف منصوبے میں شامل

جرمن حکومت کی جانب سے کے ایف ڈبلیو کے ذریعے گزشتہ سال ستمبر میں بھی پاکستان کو قرض معطلی کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

ڈی ایس ایس آئی کے پہلے مرحلے کے ذریعے پاکستان کو 5 کروڑ 27 لاکھ 66 ہزار یورو قرض معطلی کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

جرمن سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق جرمن حکومت، پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں معطلی کے لیےڈی ایس ایس آئی کے تیسرے مرحلے کی سہولت فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے، جس کے لیے معاملات پر تبادلہ خیال جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024