• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فخر عالم طبی مسائل سے دوچار

شائع October 29, 2021
میزبان کے مطابق ان کے طبی مسائل کی تشخیص کا عمل جاری ہے—فوٹو: فخر عالم ٹوئٹر
میزبان کے مطابق ان کے طبی مسائل کی تشخیص کا عمل جاری ہے—فوٹو: فخر عالم ٹوئٹر

گلوکار، اداکار اور میزبان فخرعالم نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ ان دنوں بعض طبی مسائل سے دوچار ہیں اور وہ دعائوں کے طلب گار ہیں۔

فخر عالم نے اپنی ٹوئٹ میں ہسپتال میں اپنے طبی معائنے اور سی ٹی اسکین کے عمل کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں نامعلوم طبی مسائل کا سامنا ہے۔

میزبان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’انہیں ہسپتال جانا اچھا نہیں لگتا مگر کیا کریں بعض مسائل کا سامنا ہے، جن کی تشخیص کا عمل جاری ہے‘۔

انہوں نے مختصر ٹوئٹ میں مداحوں سے دعا کی اپیل کی اور ساتھ ہی اپنے ٹیسٹس کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: فخر عالم دنیا کا چکر مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی

ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں سی ٹی اسکین کنٹرول روم کے کمپیوٹر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ شیئر کی گئی تصویر ان کی ہی اپنی ہیں یا پھر کسی اور مریض کی ہیں۔

ان کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نےان کی صحت یابی کےلیے دعائیں کیں۔

ان کی ہی ٹوئٹ پر ایک ڈاکٹر نے کمنٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نظر آنے والی تصویر پیٹ کے سی ٹی اسکین کی ہے، جس میں گردوں میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔

مذکورہ شخص نے کمنٹ میں بتایا کہ نظر آنے والی تصویر میں دائیں گردے میں سوجن اور اس کی ساخت میں تبدیلی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے فخر عالم کا نام لکھتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: فخر عالم کی شہریوں سے گوادر کا ساحل صاف ستھرا رکھنے کی اپیل

مذکورہ ڈاکٹر کی جانب سے فخر عالم کی تصویر پر ان کے مرض سے متعلق بات کرنے پر انہیں بعض لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور لکھا کہ انہوں نے میزبان کی اجازت کےبغیر ان کے مرض سے متعلق بات کیوں کی؟

بعض لوگوں نے ڈاکٹر کو دلیل دی کہ اگر خود فخر عالم نے اپنا مرض بیان نہیں کیا تو وہ کون ہوتے ہیں ان کی بیماری سے متعلق باتیں کرنے والے؟

فخر عالم نے اپنی بیماری سے متعلق ایسے وقت میں ٹوئٹ کی ہے کہ جب کہ ایک دن قبل ہی انہیں اسپورٹس ٹی وی چینل پر پروگرام کی میزبانی کرتے دیکھا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024